آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پاکستان کے مستقبل کیلئے ایسا پیغام جسے تمام نوجوانوں کو ضرور پڑھنا چاہئے

28  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ نوجوان نسل پاکستان کو بہت آگے لے کر جائے گی‘ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے‘ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے‘ نوجوان نسل کا مستقبل روشن ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی پبلک سکول کے طلباء کو اکیڈمی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء کو اعزازات سے نوازا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کوئی شک نہیں نوجوان نسل پاکستان کو بہت آگے لے کر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آرمی پبلک سکول ملک کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کردار سازی پر توجہ دینی چاہئے یقین ہے کہ نئی نسل ملک کو عروج تک پہنچائے گی۔ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں طلباء کے والدین ‘ طلباء‘ اے پی ایس کے سٹاف نے تقریب میںشرکت کی۔
میرے ملک کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر زیا دہ سے زیادہ توجہ دیں اور اقوام عالم پر ثابت کریں کہ پاکستان ہی واحد ملک ہے جس میں اقوام عالم کو لیڈ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے ۔ میری اس نئی نسل سے بے پناہ امیدیں وابستہ ہیں جنہیں میں مستقبل میں پورا ہو تے دیکھ رہا ہوں ۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…