Javed

تین لکیریں

  اتوار‬‮ 5 مارچ‬‮ 2017  |  0:01
میں اداسی میں اکثر کسی جھیل‘ کسی آبشار یا کسی جنگل میں جا بیٹھتا ہوں اور میں اس وقت تک وہاں بیٹھا رہتا ہوں جب تک میرا دل ہلکا نہیں ہو جاتا‘ میں 2011ء میں بھی اسی قسم کی صورتحال کا شکار تھا‘ میرا دل بھاری تھا‘ میں شدید ڈپریشن کا شکار تھا‘ میں سوئٹزر لینڈ کے ایک غیر معروف گاؤں میں تھا‘ میں نے وہاں ایک قبر پر سرخ گلابوں کا گل دستہ رکھا‘ فاتحہ پڑھی اور قبرستان کی سیڑھیاں اترتے اترتے نیچے جھیل تک چلا گیا۔ دنیا میں سب سے زیادہ پہاڑ سوئٹزر لینڈ میں ہیں‘ یہ پہاڑی ملک ہے‘ آپ کسی شہر‘ کسی قصبے یا کسی گاؤں میں چلے جائیں پہلے آپ کی ملاقات پہاڑ سے ہو گی پھر آپ کسی نہ کسی جھیل سے ملیں گے اور آپ آخر میں گاؤں یا قصبے میں داخل ہو جائیں گے‘ میں بھی ایک ایسے ہی گاؤں میں تھا‘ وہ گاؤں پہاڑ کی اترائیوں پر آباد تھا‘ میں نے دنیا میں اس گاؤں کے قبرستان سے زیادہ خوبصورت قبرستان نہیں دیکھا‘ میراایک عزیز دوست اس قبرستان میں دفن ہے‘ میں 2011ء سے وہاں جارہا ہوں‘میں قبر پر پھول چڑھاتا ہوں اور قبرستان سے اترتا ہوا جھیل تک چلا جاتا ہوں‘ گاؤں کے نیچے سوئٹزر لینڈ کی تیسری بڑی جھیل ہے‘ یہ جھیل‘ جھیل کم اور سمندر زیادہ دکھائی دیتی ہے‘ جھیل میں بحری جہاز چلتے ہیں‘ میرا دل اس دن بہت اداس تھا‘ میں سیڑھیاں اترتے اترتے جھیل کے کنارے پہنچ گیا اور وہاں آہستہ آہستہ واک کرنے لگا‘مجھے ٹینشن‘ ڈپریشن اور اداسی میں پانی کے ساتھ آہستہ واک ہمیشہ سوٹ کرتی ہے‘ میں واک کرتے کرتے جھیل کے آخری سرے تک پہنچ گیا‘ جھیل کے آخر میں تین قلعہ نما گھر تھے‘ وہ گھر چٹان پر بنے ہوئے تھے‘ پتھر کی سیڑھیاں پانی تک آتی تھیں‘ سیڑھیوں کے آخر میں چھوٹی چھوٹی تین گودیاں تھیں اور ان گودیوں میں نیلے اور سفید رنگ کی تین موٹر بوٹس کھڑی تھیں‘ گھروں کے پیچھے سرسبز پہاڑ تھا‘ گھر کا پچھلا راستہ پہاڑ کی طرف کھلتا تھا‘ وہ راستہ آگے چل کر واکنگ ٹریک بن جاتا تھا‘ گھروں کو سرخ‘ پنک اور سفید بوگن بیل کے لاکھوں پھولوں نے ڈھانپ رکھا تھا‘ سبز پہاڑ‘ سبز پہاڑ کے قدموں میں تین قلعہ نما گھر اور گھروں کے قدموں میں جھیل‘ میں وہ منظر دیکھ کر رک گیا‘ وہ منظر‘ منظر نہیں تھا وہ کیلنڈر کی خوبصورت تصویر تھا‘ شام کے رنگ گہرے

(کالم جاری ہے)

جنگلی پرندے اور سفید بگلے ان گہرے ہوتے رنگوں میں آب حیات گھول رہے تھے‘ میں گھروں کے قدموں میں پتھر کے بینچ پر بیٹھ گیا‘ مجھے محسوس ہوا دنیا کے تمام مناظر روزاس منظر کا طواف کرنے یہاں آتے ہوں گے‘ وہ یہاں ماتھا ٹیک کر آگے جاتے ہوں گے‘ میں بڑی دیر وہاں بیٹھا رہا‘ میں محویت میں کبھی پہاڑوں کی طرف دیکھتا تھا‘ کبھی جھیل میں گم ہو جاتا تھا اور کبھی سرخ‘ پنک اور سفید پھولوں میں چھپے مکانوں کو دیکھنے لگتا‘ سکوت کے اس عالم میں اچانک ایک آواز گونجی ’’آپ کافی میں چینی لیتے ہیں‘‘ آواز مردانہ تھی‘ لہجہ ہندوستانی تھا اور الفاظ اردو کے تھے‘میں نے گھبرا کر پیچھے دیکھا‘ مکان کی کھڑکی میں ایک بوڑھا ہندوستانی کھڑا تھا‘ وہ مسکرا کر میری طرف دیکھ رہا تھا‘ چہرے پر اپنائیت تھی‘ میں نے اونچی آواز میں جواب دیا ’’میں چینی نہیں لیتا‘‘ اس نے قہقہہ لگایا‘پھر’’سیم پرابلم‘‘ کا نعرہ لگایا اور غائب ہو گیا‘ میں نے تھوڑی دیر بعد اسے سیڑھیاں اترتے دیکھا‘ اس کے دونوں ہاتھوں میں کافی کے مگ تھے‘ وہ سیڑھیاں اتر کر میرے پاس پہنچا‘ مگ بینچ پر رکھے اور اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا دیا ’’مائی نیم از موہن‘‘ میں نے بھی اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھا دیا‘ موہن کا ہاتھ بہت نرم تھا‘ مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میں نے کسی مچھلی سے ہاتھ ملا لیا ہے‘ وہ میرے ساتھ بینچ پر بیٹھ گیا۔ وہ بھارت کے شہر چنائی کا رہنے والا تھا‘ بزنس مین تھا‘ تین میں سے ایک مکان اس کی ملکیت تھا‘ وہ ہر دو ماہ بعد ایک ہفتے کیلئے وہاں آتا تھا‘ کشتی رانی کرتا تھا‘ پہاڑ پر ٹریکنگ کرتا تھا اور کتابیں پڑھتا تھا‘ وہ غالب کا فین تھا‘ اسے غالب کے درجنوں شعر یاد تھے‘ وہ مجھے شروع میں ہندوستانی سمجھا‘ پھر اس نے اندازہ لگایا ہندوستان کا کوئی شہری دو گھنٹے ٹک کر نہیں بیٹھ سکتا۔ ’’تم ہو نہ ہو ‘تم پاکستانی ہو‘ میں نے سوچا‘ میں نے کافی بنائی‘ چینی کا پوچھا اور کافی لے کرتمہارے پاس آ گیا‘‘ ہم سورج ڈوبنے تک گپیں مارتے رہے‘ وہ مجھے اس کے بعد گھر کے اندر لے گیا‘ وہ گھر اندر سے بہت خوبصورت تھا‘ لکڑی کی اونچی چھتیں‘ پرانا وکٹورین فرنیچر‘ دو دو ٹن بھاری بیڈ اور پتھر کی پرانی فائر پلیسز‘ وہ گھر نہیں محل تھا‘ موہن نے بتایا‘ یہ گھر ڈیڑھ سو سال پرانا ہے اور یہ اس نے دو سال پہلے

(کالم جاری ہے)

دس ملین ڈالر میں خریدا تھا ’’مجھے یہاں بہت شانتی ملتی ہے‘‘ اس نے بڑے فخر سے کہا‘ میں نے جواب دیا ’’آپ کو اگر شانتی نہ ملتی تو آپ دس ملین ڈالر کیوں خرچ کرتے‘‘ اس نے قہقہہ لگا کر سر ہاں میں ہلا دیا‘ میں نے اس سے پوچھا ’’آپ نے بزنس کب شروع کیا تھا‘‘ اس نے قہقہہ لگایا اور بولا ’’میں اس وقت پندرہ سال کا لڑکا تھا‘‘ میں غور سے موہن کی طرف دیکھنے لگا‘ موہن نے اس کے بعد بڑی دلچسپ داستان سنائی۔وہ جھونپڑ پٹی سے تعلق رکھتا تھا‘ باپ شراب پی پی کر مر گیا‘ ماں نے اسے دوسروں کے گھروں میں برتن اور کپڑے دھو کر پالا‘ وہ پندرہ سال کا تھا تو اس نے چائے کا چھوٹا سا کھوکھا بنا لیا‘ وہ کھوکھے کا مالک بھی تھا‘ کک بھی اور ویٹر بھی‘ وہ روز سو ڈیڑھ سو روپے کمالیتا تھا‘ گھر میں خوش حالی آ گئی مگر وہ مزید ترقی کرنا چاہتا تھا‘چنائی یونیورسٹی کا ایک پروفیسر صبح کے وقت اس کے کھوکھے سے چائے پیتا تھا‘ وہ بچے کی محنت پر خوش تھا‘ وہ اسے روز کوئی نہ کوئی نئی بات سکھاتا تھا‘ موہن نے ایک دن پروفیسر سے پوچھا ’’ماسٹر کیا میں بھی بڑا آدمی بن سکتا ہوں‘‘ پروفیسر نے قہقہہ لگا کر جواب دیا ’’دنیا کا ہر شخص بڑا آدمی بن سکتا ہے‘‘ موہن کا اگلا سوال تھا ’’کیسے؟‘‘ پروفیسر نے اپنے بیگ سے چاک نکالا‘ موہن کے کھوکھے کے پاس پہنچا‘ دائیں سے بائیں تین لکیریں لگائیں‘ پہلی لکیر پر محنت‘ محنت اور محنت لکھا‘ دوسری لکیر پر ایمانداری‘ ایمانداری اور ایمانداری لکھا اور تیسری لکیر پر صرف ایک لفظ ہنر (سکل) لکھا۔ موہن پروفیسر کو چپ چاپ دیکھتا رہا‘ پروفیسر یہ لکھنے کے بعد موہن کی طرف مڑا اور بولا ’’ترقی کے تین زینے ہوتے ہیں‘ پہلا زینہ محنت ہے‘ آپ جو بھی ہیں‘ آپ اگر صبح‘ دوپہر اور شام تین اوقات میں محنت کر سکتے ہیں تو آپ تیس فیصد کامیاب ہو جائیں گے‘ آپ کوئی سا بھی کام شروع کر دیں آپ کی دکان‘ فیکٹری‘ دفتر یا کھوکھا صبح سب سے پہلے کھلنا چاہیے اور رات کو آخر میں بند ہونا چاہیے‘ آپ کامیاب ہو جائیں گے‘‘پروفیسر نے کہا’’ ہمارے گرد موجود نوے فیصد لوگ سست ہیں‘ یہ محنت نہیں کرتے‘ آپ جوں ہی محنت کرتے ہیں آپ نوے فیصدسست لوگوں کی فہرست سے نکل کر دس فیصد محنتی لوگوں میں آ جاتے ہیں‘ آپ ترقی کیلئے اہل لوگوں میں شمار ہونے لگتے ہیں‘ اگلا مرحلہ ایمانداری ہوتی ہے‘ ایمانداری چار عادتوں کا پیکج ہے‘ وعدے کی پابندی‘ جھوٹ سے نفرت‘ زبان پر قائم رہنا اوراپنی غلطی کا اعتراف کرنا‘ آپ محنت کے بعد ایمانداری کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو‘ وعدہ کرو تو پورا کرو‘ جھوٹ کسی قیمت پر نہ بولو‘ زبان سے اگر ایک بار بات نکل جائے تو آپ اس پر ہمیشہ قائم رہو اور ہمیشہ اپنی غلطی‘ کوتاہی اور خامی کا آگے بڑھ کر اعتراف کرو‘تم ایماندار ہو جاؤ گے اور کاروبار میں اس ایمانداری کی شرح 50 فیصد ہوتی ہے‘ آپ پہلا تیس فیصد محنت سے حاصل کرتے ہیں‘ آپ کو دوسرا پچاس فیصد ایمانداری دیتی ہے اور پیچھے رہ گیا 20فیصد تو یہ 20 فیصد ہنر ہوتا ہے‘ آپ کا پروفیشنل ازم‘ آپ کی سکل اور آپ کا ہنر آپ کو باقی 20 فیصد بھی دے دے گا‘ آپ سو فیصد کامیاب ہو جاؤ گے‘‘ پروفیسر نے موہن کو بتایا ’’لیکن یہ یاد رکھو ہنر‘ پروفیشنل ازم اور سکل کی شرح صرف 20 فیصد ہے اور یہ 20 فیصد بھی آخر میں آتا ہے‘ آپ کے پاس اگر ہنر کی کمی ہے تو بھی آپ محنت اور ایمانداری سے 80 فیصد کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا آپ بے ایمان اور سست ہوں اور آپ صرف ہنر کے زور پر کامیاب ہو جائیں‘ آپ کو محنت ہی سے سٹارٹ لینا ہو گا‘ آپ کو ایمانداری کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنانا ہو گا اور آپ کو آخر میں خود کو ہنر مند ثابت کرنا ہوگا‘‘ پروفیسر نے موہن کو بتایا‘ میں نے دنیا کے بے شمار ہنر مندوں اور فنکاروں کو بھوکے مرتے دیکھا‘ کیوں؟ کیونکہ وہ بے ایمان بھی تھے اور سست بھی اور میں نے دنیا کے بے شمار بےہنروں کو ذاتی جہاز اڑاتے دیکھا‘ کیوں؟ ’تم ان تین لکیروں پر چلنا شروع کر دو‘ تم آکاش تک پہنچ جاؤ گے‘‘ موہن نے لمبا سانس لیا اور بولا ’’میں نے چاک سے بنی ان تین لکیروں کو اپنا مذہب بنا لیااور میں 45 سال کی عمر میں ارب پتی ہو گیا‘‘موہن نے بتایا‘کھوکھے کی وہ دیوار اور اس دیوار کی وہ تین لکیریں آج بھی میرے دفتر میں میری کرسی کے پیچھے لگی ہیں‘ میں دن میں بیسیوں مرتبہ وہ لکیریں دیکھتا ہوں اورپرو فیسر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘‘۔ موہن خاموش ہو گیا‘ سورج نے جھیل میں ڈبکی لگا دی‘ شام رات میں تبدیل ہونے لگی‘ موہن کے گھر سے شام کا منظر بہت خوبصورت تھا‘ گھر کی ساری کھڑکیاں پینٹنگ بن چکی تھیں اور ہر پینٹنگ منہ کھول کر سانس لے رہی تھی‘موہن کی کامیابی کی تین لکیروں کی طرح۔

میں اداسی میں اکثر کسی جھیل‘ کسی آبشار یا کسی جنگل میں جا بیٹھتا ہوں اور میں اس وقت تک وہاں بیٹھا رہتا ہوں جب تک میرا دل ہلکا نہیں ہو جاتا‘ میں 2011ء میں بھی اسی قسم کی صورتحال کا شکار تھا‘ میرا دل بھاری تھا‘ میں شدید ڈپریشن کا شکار تھا‘ میں سوئٹزر لینڈ کے ایک غیر معروف گاؤں میں تھا‘ میں نے وہاں ایک قبر پر سرخ گلابوں کا گل دستہ رکھا‘ فاتحہ پڑھی اور قبرستان کی سیڑھیاں اترتے اترتے نیچے جھیل تک چلا گیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ پہاڑ سوئٹزر لینڈ میں ہیں‘ یہ پہاڑی ملک ہے‘ آپ کسی شہر‘ کسی قصبے یا کسی گاؤں میں چلے جائیں پہلے آپ کی ملاقات پہاڑ سے ہو گی پھر آپ کسی نہ کسی جھیل سے ملیں گے اور آپ آخر میں گاؤں یا قصبے میں داخل ہو جائیں گے‘ میں بھی ایک ایسے ہی گاؤں میں تھا‘ وہ گاؤں پہاڑ کی اترائیوں پر آباد تھا‘ میں نے دنیا میں اس گاؤں کے قبرستان سے زیادہ خوبصورت قبرستان نہیں دیکھا‘ میراایک عزیز دوست اس قبرستان میں دفن ہے‘ میں 2011ء سے وہاں جارہا ہوں‘میں قبر پر پھول چڑھاتا ہوں اور قبرستان سے اترتا ہوا جھیل تک چلا جاتا ہوں‘ گاؤں کے نیچے سوئٹزر لینڈ کی تیسری بڑی جھیل ہے‘ یہ جھیل‘ جھیل کم اور سمندر زیادہ دکھائی دیتی ہے‘ جھیل میں بحری جہاز چلتے ہیں‘ میرا دل اس دن بہت اداس تھا‘ میں سیڑھیاں اترتے اترتے جھیل کے کنارے پہنچ گیا اور وہاں آہستہ آہستہ واک کرنے لگا‘مجھے ٹینشن‘ ڈپریشن اور اداسی میں پانی کے ساتھ آہستہ واک ہمیشہ سوٹ کرتی ہے‘ میں واک کرتے کرتے جھیل کے آخری سرے تک پہنچ گیا‘ جھیل کے آخر میں تین قلعہ نما گھر تھے‘ وہ گھر چٹان پر بنے ہوئے تھے‘ پتھر کی سیڑھیاں پانی تک آتی تھیں‘ سیڑھیوں کے آخر میں چھوٹی چھوٹی تین گودیاں تھیں اور ان گودیوں میں نیلے اور سفید رنگ کی تین موٹر بوٹس کھڑی تھیں‘

گھروں کے پیچھے سرسبز پہاڑ تھا‘ گھر کا پچھلا راستہ پہاڑ کی طرف کھلتا تھا‘ وہ راستہ آگے چل کر واکنگ ٹریک بن جاتا تھا‘ گھروں کو سرخ‘ پنک اور سفید بوگن بیل کے لاکھوں پھولوں نے ڈھانپ رکھا تھا‘ سبز پہاڑ‘ سبز پہاڑ کے قدموں میں تین قلعہ نما گھر اور گھروں کے قدموں میں جھیل‘ میں وہ منظر دیکھ کر رک گیا‘ وہ منظر‘ منظر نہیں تھا وہ کیلنڈر کی خوبصورت تصویر تھا‘

شام کے رنگ گہرے ہو رہے تھے‘ جنگلی پرندے اور سفید بگلے ان گہرے ہوتے رنگوں میں آب حیات گھول رہے تھے‘ میں گھروں کے قدموں میں پتھر کے بینچ پر بیٹھ گیا‘ مجھے محسوس ہوا دنیا کے تمام مناظر روزاس منظر کا طواف کرنے یہاں آتے ہوں گے‘ وہ یہاں ماتھا ٹیک کر آگے جاتے ہوں گے‘ میں بڑی دیر وہاں بیٹھا رہا‘ میں محویت میں کبھی پہاڑوں کی طرف دیکھتا تھا‘
کبھی جھیل میں گم ہو جاتا تھا اور کبھی سرخ‘ پنک اور سفید پھولوں میں چھپے مکانوں کو دیکھنے لگتا‘ سکوت کے اس عالم میں اچانک ایک آواز گونجی ’’آپ کافی میں چینی لیتے ہیں‘‘ آواز مردانہ تھی‘ لہجہ ہندوستانی تھا اور الفاظ اردو کے تھے‘میں نے گھبرا کر پیچھے دیکھا‘ مکان کی کھڑکی میں ایک بوڑھا ہندوستانی کھڑا تھا‘ وہ مسکرا کر میری طرف دیکھ رہا تھا‘
چہرے پر اپنائیت تھی‘ میں نے اونچی آواز میں جواب دیا ’’میں چینی نہیں لیتا‘‘ اس نے قہقہہ لگایا‘پھر’’سیم پرابلم‘‘ کا نعرہ لگایا اور غائب ہو گیا‘ میں نے تھوڑی دیر بعد اسے سیڑھیاں اترتے دیکھا‘ اس کے دونوں ہاتھوں میں کافی کے مگ تھے‘ وہ سیڑھیاں اتر کر میرے پاس پہنچا‘ مگ بینچ پر رکھے اور اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا دیا ’’مائی نیم از موہن‘‘ میں نے بھی اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھا دیا‘ موہن کا ہاتھ بہت نرم تھا‘ مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میں نے کسی مچھلی سے ہاتھ ملا لیا ہے‘ وہ میرے ساتھ بینچ پر بیٹھ گیا۔
وہ بھارت کے شہر چنائی کا رہنے والا تھا‘ بزنس مین تھا‘ تین میں سے ایک مکان اس کی ملکیت تھا‘ وہ ہر دو ماہ بعد ایک ہفتے کیلئے وہاں آتا تھا‘ کشتی رانی کرتا تھا‘ پہاڑ پر ٹریکنگ کرتا تھا اور کتابیں پڑھتا تھا‘ وہ غالب کا فین تھا‘ اسے غالب کے درجنوں شعر یاد تھے‘ وہ مجھے شروع میں ہندوستانی سمجھا‘ پھر اس نے اندازہ لگایا ہندوستان کا کوئی شہری دو گھنٹے ٹک کر نہیں بیٹھ سکتا۔
’’تم ہو نہ ہو ‘تم پاکستانی ہو‘ میں نے سوچا‘ میں نے کافی بنائی‘ چینی کا پوچھا اور کافی لے کرتمہارے پاس آ گیا‘‘ ہم سورج ڈوبنے تک گپیں مارتے رہے‘ وہ مجھے اس کے بعد گھر کے اندر لے گیا‘ وہ گھر اندر سے بہت خوبصورت تھا‘ لکڑی کی اونچی چھتیں‘ پرانا وکٹورین فرنیچر‘ دو دو ٹن بھاری بیڈ اور پتھر کی پرانی فائر پلیسز‘ وہ گھر نہیں محل تھا‘ موہن نے بتایا‘
یہ گھر ڈیڑھ سو سال پرانا ہے اور یہ اس نے دو سال پہلے دس ملین ڈالر میں خریدا تھا ’’مجھے یہاں بہت شانتی ملتی ہے‘‘ اس نے بڑے فخر سے کہا‘ میں نے جواب دیا ’’آپ کو اگر شانتی نہ ملتی تو آپ دس ملین ڈالر کیوں خرچ کرتے‘‘ اس نے قہقہہ لگا کر سر ہاں میں ہلا دیا‘ میں نے اس سے پوچھا ’’آپ نے بزنس کب شروع کیا تھا‘‘ اس نے قہقہہ لگایا اور بولا ’’میں اس وقت پندرہ سال کا لڑکا تھا‘‘ میں غور سے موہن کی طرف دیکھنے لگا‘ موہن نے اس کے بعد بڑی دلچسپ داستان سنائی۔

وہ جھونپڑ پٹی سے تعلق رکھتا تھا‘ باپ شراب پی پی کر مر گیا‘ ماں نے اسے دوسروں کے گھروں میں برتن اور کپڑے دھو کر پالا‘ وہ پندرہ سال کا تھا تو اس نے چائے کا چھوٹا سا کھوکھا بنا لیا‘ وہ کھوکھے کا مالک بھی تھا‘ کک بھی اور ویٹر بھی‘ وہ روز سو ڈیڑھ سو روپے کمالیتا تھا‘ گھر میں خوش حالی آ گئی مگر وہ مزید ترقی کرنا چاہتا تھا‘

چنائی یونیورسٹی کا ایک پروفیسر صبح کے وقت اس کے کھوکھے سے چائے پیتا تھا‘ وہ بچے کی محنت پر خوش تھا‘ وہ اسے روز کوئی نہ کوئی نئی بات سکھاتا تھا‘ موہن نے ایک دن پروفیسر سے پوچھا ’’ماسٹر کیا میں بھی بڑا آدمی بن سکتا ہوں‘‘ پروفیسر نے قہقہہ لگا کر جواب دیا ’’دنیا کا ہر شخص بڑا آدمی بن سکتا ہے‘‘ موہن کا اگلا سوال تھا ’’کیسے؟‘‘
پروفیسر نے اپنے بیگ سے چاک نکالا‘ موہن کے کھوکھے کے پاس پہنچا‘ دائیں سے بائیں تین لکیریں لگائیں‘ پہلی لکیر پر محنت‘ محنت اور محنت لکھا‘ دوسری لکیر پر ایمانداری‘ ایمانداری اور ایمانداری لکھا اور تیسری لکیر پر صرف ایک لفظ ہنر (سکل) لکھا۔ موہن پروفیسر کو چپ چاپ دیکھتا رہا‘ پروفیسر یہ لکھنے کے بعد موہن کی طرف مڑا اور بولا ’’ترقی کے تین زینے ہوتے ہیں‘ پہلا زینہ محنت ہے‘ آپ جو بھی ہیں‘
آپ اگر صبح‘ دوپہر اور شام تین اوقات میں محنت کر سکتے ہیں تو آپ تیس فیصد کامیاب ہو جائیں گے‘ آپ کوئی سا بھی کام شروع کر دیں آپ کی دکان‘ فیکٹری‘ دفتر یا کھوکھا صبح سب سے پہلے کھلنا چاہیے اور رات کو آخر میں بند ہونا چاہیے‘ آپ کامیاب ہو جائیں گے‘‘پروفیسر نے کہا’’ ہمارے گرد موجود نوے فیصد لوگ سست ہیں‘ یہ محنت نہیں کرتے‘
آپ جوں ہی محنت کرتے ہیں آپ نوے فیصدسست لوگوں کی فہرست سے نکل کر دس فیصد محنتی لوگوں میں آ جاتے ہیں‘ آپ ترقی کیلئے اہل لوگوں میں شمار ہونے لگتے ہیں‘ اگلا مرحلہ ایمانداری ہوتی ہے‘ ایمانداری چار عادتوں کا پیکج ہے‘ وعدے کی پابندی‘ جھوٹ سے نفرت‘ زبان پر قائم رہنا اوراپنی غلطی کا اعتراف کرنا‘ آپ محنت کے بعد ایمانداری کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو‘ وعدہ کرو تو پورا کرو‘
جھوٹ کسی قیمت پر نہ بولو‘ زبان سے اگر ایک بار بات نکل جائے تو آپ اس پر ہمیشہ قائم رہو اور ہمیشہ اپنی غلطی‘ کوتاہی اور خامی کا آگے بڑھ کر اعتراف کرو‘تم ایماندار ہو جاؤ گے اور کاروبار میں اس ایمانداری کی شرح 50 فیصد ہوتی ہے‘ آپ پہلا تیس فیصد محنت سے حاصل کرتے ہیں‘ آپ کو دوسرا پچاس فیصد ایمانداری دیتی ہے اور پیچھے رہ گیا 20فیصد تو یہ 20 فیصد ہنر ہوتا ہے‘
آپ کا پروفیشنل ازم‘ آپ کی سکل اور آپ کا ہنر آپ کو باقی 20 فیصد بھی دے دے گا‘ آپ سو فیصد کامیاب ہو جاؤ گے‘‘ پروفیسر نے موہن کو بتایا ’’لیکن یہ یاد رکھو ہنر‘ پروفیشنل ازم اور سکل کی شرح صرف 20 فیصد ہے اور یہ 20 فیصد بھی آخر میں آتا ہے‘ آپ کے پاس اگر ہنر کی کمی ہے تو بھی آپ محنت اور ایمانداری سے 80 فیصد کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا آپ بے ایمان اور سست ہوں اور آپ صرف ہنر کے زور پر کامیاب ہو جائیں‘
آپ کو محنت ہی سے سٹارٹ لینا ہو گا‘ آپ کو ایمانداری کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنانا ہو گا اور آپ کو آخر میں خود کو ہنر مند ثابت کرنا ہوگا‘‘ پروفیسر نے موہن کو بتایا‘ میں نے دنیا کے بے شمار ہنر مندوں اور فنکاروں کو بھوکے مرتے دیکھا‘ کیوں؟ کیونکہ وہ بے ایمان بھی تھے اور سست بھی اور میں نے دنیا کے بے شمار بےہنروں کو ذاتی جہاز اڑاتے دیکھا‘ کیوں؟
’تم ان تین لکیروں پر چلنا شروع کر دو‘ تم آکاش تک پہنچ جاؤ گے‘‘ موہن نے لمبا سانس لیا اور بولا ’’میں نے چاک سے بنی ان تین لکیروں کو اپنا مذہب بنا لیااور میں 45 سال کی عمر میں ارب پتی ہو گیا‘‘موہن نے بتایا‘کھوکھے کی وہ دیوار اور اس دیوار کی وہ تین لکیریں آج بھی میرے دفتر میں میری کرسی کے پیچھے لگی ہیں‘ میں دن میں بیسیوں مرتبہ وہ لکیریں دیکھتا ہوں اورپرو فیسر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘‘۔
موہن خاموش ہو گیا‘ سورج نے جھیل میں ڈبکی لگا دی‘ شام رات میں تبدیل ہونے لگی‘ موہن کے گھر سے شام کا منظر بہت خوبصورت تھا‘ گھر کی ساری کھڑکیاں پینٹنگ بن چکی تھیں اور ہر پینٹنگ منہ کھول کر سانس لے رہی تھی‘موہن کی کامیابی کی تین لکیروں کی طرح۔

loading...

روزانہ کی دس بڑی خبریں بذریعہ ای میل حاصل کریں

بذریعہ ای میل آپ کو دس بڑی خبروں کے ساتھ ساتھ کرنسی اور سونے کے ریٹس بھی بھیجے جائیں گے۔