کینیڈا،سونے اور کرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اور پاکستانی ملوث

18  اپریل‬‮  2024

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کی تاریخ میں ٹورانٹو کے پیئرسن ائیرپورٹ پر فلمی اسٹائل میں ہونے والی سونے اور کرنسی کی سب سے بڑی چوری میں بھارتی اور پاکستانی ملوث پائے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال زیورخ سے ایک فلائٹ سے ساڑھے 22 ملین ڈالر کا سونا اور کرنسی کا کنٹینر ٹورانٹو پہنچا تو ائیرپورٹ کے اندر کارگو ہولڈنگ سے ٹرک پر لاد کر چوری کر لیا گیا۔اس میں 20 ملین ڈالر کا خالص سونا اور ڈھائی ملین ڈالرز کے غیر ملکی کرنسی نوٹ شامل تھے۔

کینیڈا اور امریکا کی پولیس نے اس تاریخی واردات کی مشترکہ تحقیقات کیں اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ٹورنٹو کی مقامی پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک ایئرلائن کا سابق اور موجودہ اہلکار بھی شامل ہے۔ پیل ریجنل پولیس کے سربراہ ڈیوریپاہ نے مذکورہ واردات کے ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائی ہیں۔ ملزمان میں پرمپال سدھو، سمرن پریت، کنگ میکلین، پرساد پرمالنگم، امیت جلوٹا، عماد چوہدری، علی رضا، آرچیت گروور اور ارسلان چوہدری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں چوری کا سونا خریدنے والے بھی شامل ہیں۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…