اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شادی سے انکار پر خاتون نے ٹی وی اینکر کو اغوا کرلیا

datetime 24  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی) شادی سے انکار کرنے پر تاجرخاتون نے ٹی وی اینکر کو اغوا کرلیا۔بھارتی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں کاروبار کرنے والی ایک خاتون نے بات چیت اور شادی کرنے سے انکارپر مقامی میوزک چینل کے اینکر کو اغوا کروالیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے رشتہ کرانے والی ایک ویب سائٹ پر ٹی وی اینکر کی تصویر اور پروفائل دیکھ کر ان سے بات چیت شروع کی اور کچھ دنوں بعد خاتون نے اینکر سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔

پولیس کے مطابق جب خاتون نے ٹی وی اینکر کو واٹس ایپ پر مسیجز کیے تو انہوں نے بتایا کہ رشتہ کرانے والی ویب سائٹ پر ان کے نام سے جعلی اکانٹ بنایا گیا ہے جس کے خلاف وہ قانونی کارروائی کررہے ہیں۔خاتون کے شادی کے لیے دبا ڈالنے پر ٹی وی اینکر نے ان کا نمبر بلاک کردیا جس پر خاتون نے اینکر کا پیچھا کرنا شروع کردیا اور ٹریکنگ سسٹم سے لوکیشن کا پتا کرکے کرائے کے غنڈوں کو پیسے دے کر انہیں اغوا کروا کے اپنے دفتر بلوالیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹی وی اینکر نے خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ وہ نہ صرف ان سے رابطہ رکھے گا بلکہ شادی کرے جس کے بعد خاتون نے انہیں رہا کردیا۔ رہائی کے بعد ٹی وی اینکر نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس پرخاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…