پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ماں کی لاش کو ایک سال تک گھر میں رکھنے والی 2 بہنیں گرفتار

datetime 4  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک سال تک اپنی مردہ ماں کی لاش کو گھر میں رکھنے والی 2 بہنوں کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ورانسی کی رہائشی 2 بہنیں ایک سال سے اپنی مردہ والدہ کی لاش کے ساتھ گھر میں رہ رہیں تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کی گزشتہ سال دسمبر میں موت ہو گئی تھی لیکن ان کی بیٹیوں نے ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں اور لاش کو گھر کے ایک کمرے میں بند کر کے رکھ دیا تاہم ایک سال بعد واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعدپولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور دونوں بہنوں کا بھانڈا پھوٹا۔پولیس نے بتایا کہ 52 سالہ اوشا ترپاٹھی نامی خاتون طویل علالت کے بعد گزشتہ سال انتقال کر گئیں تھیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر دو سال قبل گھر چھوڑ کر جاچکا تھا اور اپنی بیوی کی موت کے بعد بھی گھر نہیں آیا تھا جبکہ ان کی دو بیٹیوں 27 سالہ پلوی ترپاٹھی اور 18 سالہ ویشوک ترپاٹھی نے اپنی ماں کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں اور لاش کو کمرے میں رکھ کر تالا لگا دیا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں بہنیں گزشتہ ایک ہفتے سے گھر سے باہر نہیں گئی تھیں اور مستقل طور پر دروازہ بند ہونے کی وجہ سے پڑوسیوں کو شک ہوا اور انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا تاہم جب وہ نہ کھلا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پڑوسیوں کی اطلاع پر جب پولیس موقع پر پہنچی اور گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر پولیس نے اسے توڑا اور پھر تلاشی کے دوران کمرے کا دروازہ بھی توڑا اور اندر داخل ہوئے تو لاش پڑی ہوئی تھی، دونوں بہنیں بھی ایک ہی کمرے میں بیٹھی پائی گئیں۔پولیس نے دونوں بہنوں کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…