ٹرمپ کو بڑا دھچکا،ٹرمپ آرگنائزیشن ٹیکس فراڈ اسکیم میں مجرم قرار

7  دسمبر‬‮  2022

نیویارک (این این آئی)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، ٹرمپ آرگنائزیشن پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کی 12 رکنی جیوری نے 6 ہفتے ٹرائل کے بعد فیصلہ سنادیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جیوری کی سماعت میں ڈونلڈ ٹرمپ پیش نہیں ہوئے۔پراسیکیوٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکس چھپانے کی 15 سالہ اسکیم سے پوری طرح واقف تھے، کمپنی کے ایگزیکٹیوز کو کم تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رکارڈ سے باہر مراعات دی گئیں۔پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ کم تنخواہوں کی ادائیگی سے کمپنی کے ٹیکس واجبات میں کمی آئی۔خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیف فنانشل آفیسر ایلن ویسلبرگ پہلے ہی ڈیل کرچکے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کی کمپنی کے اعلیٰ ملازمین نے مین ہٹن اپارٹنمنٹ اور لگڑری گاڑیوں پر ٹیکس نہیں دیا۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن کے 2 کارپوریٹ ادارے دھوکا دہی کے 17 الزامات میں مجرم قرار دیے گئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ مقدمے کا حصہ نہیں تھے۔ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلوین براگ کا کہنا ہے کہ مین ہٹن میں انصاف سب کے لیے یکساں ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق دھوکا دہی پر ٹرمپ آرگنائزیشن کو 16لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب ٹرمپ آرگنائزیشن کے وکیل نے جیوری کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے آرگنائزیشن کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…