دوران پرواز طیارے میں بیٹی کی پیدائش پر والدین نے بچی کاایسا کیا نام رکھ دیا ، سب حیران رہ گئے

22  مئی‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں دوران پرواز جہاز میں بچی کی پیدائش پر والدین نے اس کا نام اسکائی(آسمان)رکھ دیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ڈینور سے اورلانڈو شہر جانے والی ایئرلائن میں خاتون کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی، بچی کی پیدائش زمین پر نہیں بلکہ ہوا میں اڑتے طیارے میں ہوئی تو والدین نے اسے مناسبت سے اس کا نام آسمان رکھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکیریا مارٹن نامی خاتون کو جہاز میں اچانک زچکی کا درد اٹھا، ایئرلائن عملے نے ہرممکن مدد کی اور فوری طور پر انہیں واش روم کی جانب لے گیا جہاں شکیریا نے خوبصورت سی بچی کو جنم دیا۔بعد ازاں طیارے کو مقررہ منزل سے قبل قریبی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا جہاں میڈیکل ٹیم نے بچے اور ماں کی دیکھ بھال کی۔خیال رہے کہ دوران پرواز بچوں کی پیدائش کا واقعہ نیا نہیں اس سے قبل بھی متعدد بار مائیں بچوں کو جنم دے چکی ہیں لیکن یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ والدین نے اس کا نام منفرد رکھا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…