’’عارف تم نے ایک نہیں بلکہ 2 زندگیاں برباد کر دیں ‘‘ خودکشی سےقبل عائشہ کا شوہر کے نام لکھا خط منظرعام پر آگیا

7  مارچ‬‮  2021

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے شہر احمد آباد کی ندی میں کود کر خودکشی کرنے والی عائشہ کے کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ خودکشی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عائشہ کا شوہر عارف خان کے نام لکھا گیا

خودکشی نوٹ منظرعام پر آگیا۔ عائشہ نے خودکشی نوٹ میں لکھا کہ عارف میں نے کچھ غلط نہیں کیا، مجھے بہت برا لگا کہ تم نے میرا نام کسی اور کے ساتھ جوڑ دیا، آصف میرا سب سے اچھا دوست اور بھائی ہے، جب مجھے 4 دن کے لیے ایک کمرے میں بند کردیا گیا تھا تو کھانے کے لیے پوچھنے والا کوئی نہیں تھا، جب میں حاملہ تھی تو آپ نہیں آئے اور جب آئے تو مجھے مارا پیٹا، اس سے میرے بچے کی موت ہوگئی، اب میں اس کے پاس جارہی ہوں۔عائشہ نے خط میں مزید لکھا کہ میں نے کبھی دھوکا نہیں دیا ہے، ہنستے کھیلتے ہوئے دو زندگیاں برباد ہوگئیں، میں غلط نہیں تھی، غلط آپ کی فطرت تھی، آپ کی اہلیہ عائشہ۔واضح رہے کہ عائشہ کے شوہر عارف خان کو اس کیس میں گرفتارکیا گیا تھا، اس کی 3 دن کی پولیس ریمانڈ پوری ہوچکی ہے۔ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا، لیکن پولیس کی طرف سے اس کی ریمانڈ نہیں مانگی گئی۔ اس کے بعد عدالت نے عارف خان کو عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا، اطلاعات کے مطابق، پولیس اب عائشہ کے وکیل کی طرف سے پیش کئے گئے خود کشی نوٹ کی بنیاد پر آگے کی تحقیقات کرے گی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…