بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ، 24گھنٹوں میں ہزاروں مریض،سینکڑوں افراد ہلاک ‎

5  مئی‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں تقریباً چار ہزار نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 195افراد لقمہ اجل بن گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے کہاکہ کووڈ انیس سے اب تک 1568 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 46437 ہوگئی ہے، جبکہ پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 3900 نئے کیسز سامنے آئے اور 195 لوگوں کی موت ہوگئی۔

متاثرین اور اموات دونوں ہی لحاظ سے ایک دن میں یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ حالانکہ تھوڑی راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک 12727 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ادھرنوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے بھارت کو مشورہ دیا کہ کورونا وائرس کی مار سے غریب عوام کو فوری راحت دینے کے لیے ان کے ہاتھوں میں پیسے دیے جائیں اور بھارت اس سلسلے میں امریکہ سے سبق لے سکتا ہے۔ابھیجیت بنرجی نے یہ مشورہ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کے ساتھ بات چیت کے دوران دیا۔ وہ ماہرین اقتصادیات کے ساتھ راہول گاندھی کی بات چیت کے سلسلے کی دوسر ی کڑی کے مہمان تھے۔ راہول گاندھی نے گزشتہ ہفتے ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگھو رام راجن سے بات چیت کی تھی۔ابھیجیت بنرجی کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ جن لوگوں کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں کم از کم تین ماہ کے لیے فوری طور پر راشن کارڈ جاری کرے جس سے ہر کسی کو مفت راشن مل سکے، کیوں کہ ہر کسی کو چاول، دال، گیہوں اور چینی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ غریبوں تک کیش ٹرانسفر کا براہ راست نظم ہونا چاہیے جیسا کہ انڈونیشیا میں ہورہا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…