سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی تعداد 6 ہو گئی،حالت کیسی ہے؟پاکستانی قونصل جنرل نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کردیا

9  اپریل‬‮  2020

جدہ(آن لائن ) سعودی مملکت میں کورونا کے مریضوں کی گنتی 3ہزار کے لگ بھگ ہو چکی ہے ، جن میں زیادہ بڑی تعداد سعودیوں کی ہے۔ جبکہ لاکھوں پاکستانیوں میں سے اب تک صرف 6 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ طائف سے تعلق رکھنے والا کورونا کا ایک پاکستانی مریض محمد شفقت صحت یاب ہو چکا ہے۔ مملکت میں موجود کورونا کے تمام پاکستانی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کا امکان ہے۔پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید

نے  گفتگو کے دوران بتایا کہ سعودی مملکت میں کورونا کے پاکستانی مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ابھی تک کورونا کے کسی پاکستانی مریض نے طبی سہولتوں کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی۔جس سے پتا چلتا ہے کہ سعودی مملکت کورونا کے مقامی اور غیر ملکی مریضوں کے علاج میں کوئی امتیاز اور کوتاہی نہیں برت رہی۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ مملکت میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں امتیاز نہیں بر تا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…