دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں رات کے اوقات لگایا جانے والا کرفیو اب 24 گھنٹے نافذ کردیا گیا ہے، دبئی میں لاک ڈاون پابندیوں میں مزید سختی کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ دبئی میں ڈس انفیکشن مہم کے لئے رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا، اس کرفیو کو اب مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
دبئی میں اب اگلے 2 ہفتے کیلئے دن بھر کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف ہنگامی صورتحال میں محدود نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیاگیاہے۔بلا ضرورت نکلنے والے افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔