بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی باشندے کے گھر تقریباً 2 کروڑ کی ڈکیتی، ملازم ہی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے

datetime 7  جولائی  2025 |

لاہور (این این آئی) اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کہا ہے کہ گھر کے ملازمین چینی باشندے کے گھر میں چوری کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے کے گھر میں ہونے والی بڑی چوری کی واردات کو پولیس نے صرف 36گھنٹوں میں ٹریس کر لیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے 1کروڑ 20لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق چینی شہری شی ڈیپو کے گھر سے 1کروڑ 80لاکھ روپے کی رقم چوری کی گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ واردات میں گھر کے ملازمین ہی ملوث تھے، جنہوں نے نہایت منصوبہ بندی کے تحت اس واردات کو انجام دیا۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں، جنہوں نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق تینوں ملزمان نے رقم کی تقسیم کا بھی انکشاف کیا ہے اور مزید برآمدگی کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔اے ایس پی شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس نے ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا، انہوں نے اس کامیاب کارروائی کو پولیس ٹیم کی محنت اور تیز رفتار ایکشن کا نتیجہ قرار دیا۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھریلو ملازمین کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد انہیں ملازمت پر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…