ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ملالہ یوسفزئی کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا

26  فروری‬‮  2020

لندن (این این آئی)ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو اپنا رول ماڈل قرار دیا ہے۔گریٹا تھنبرگ نے ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ ملالہ ان کی رول ماڈل ہیں۔دوسری جانب ملالہ یوسف زئی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گریٹا ان کی ایسی دوست ہیں جن کے لیے وہ اسکول کا ناغہ کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ 15 سالہ گریٹا تھنبرگ ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن ہیں جو ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی تغیرات کے مسائل کے حل اور صاف ستھرا ماحول قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ مستقبل میں آنے والی نسلوں کو مشکل پیش نہ ہو۔جب کہ ملالہ یوسف زئی بچیوں کی تعلیم اور ان کے حقوق کی آواز ہیں۔ملالہ اب تک نوبیل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ملالہ یوسفزئی اب پاکستان کے علاوہ افریقا، شام اور دیگر خطوں کے تعلیم سے محروم بچوں کی بھی آواز بن گئی ہیں۔ملالہ یوسفزئی خود پر ہونے والے حملے کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور اس وقت برطانیہ میں ہی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ملالہ نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دنیا میں حقیقی تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…