ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت کاخاتمہ ٹرمپ کی ثالثی کے دعوؤں سے منسلک

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کو صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کے دعوؤں سے منسلک کردیا  ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعات (صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش) انڈیا کی جانب سے اگست میں کیے جانے والے اقدامات کی وجہ ہو سکتے ہیں۔سی آر ایس کی ویب سائٹ کے مطابق

یہ لائبریری آف کانگریس کی قانون ساز شاخ ہے جس کا کام سیاسی وابستگیاں بالائے طاق رکھ کر کانگریس اور سینیٹ میں کمیٹیز اور ان کے تمام ممبران کو پالیسی اور قانونی پہلوؤں پر تجزیے فراہم کرنا ہے۔سی آر ایس کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا پاکستانی لیڈر کا گرم جوشی سے استقبال، ان کا یہ کہنا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکہ کی افغانستان سے انخلا میں معاونت کرے اور امریکہ کی پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج فراہم کرنے میں مدد جیسے واقعات سے انڈیا میں ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑی۔جنوبی ایشیا پر نظر رکھنے والے ایک محقق کے مطابق اگر آپ کو امریکہ کی مستقبل میں پالیسی کے حوالے سے جاننا ہے تو اس کا افغان امن عمل میں کردار اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کی موجودگی کے حوالے سے مؤقف اہم ہو گا،مجھے نہیں لگتا کہ ثالثی کے حوالے سے بالکل بات ہی نہیں ہو گی لیکن میرے خیال میں عمران خان اور نریندر مودی مذاکرات کی میز پر بغیر یہ جانے بیٹھنا ہی نہیں چاہیں گے کہ وہاں کشمیر کے کن مسائل سے متعلق بات ہو گی اور اگر صدر ٹرمپ ثالث ہوں گے تو دونوں کو ایسی چیزوں پر رضامندی ظاہر کرنی پڑ سکتی ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کے لیے قابلِ قبول نہیں ہو گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…