امریکہ مذاکرات نہیں بلکہ کیا چاہتا ہے؟ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے دھماکہ خیز بات کر دی

18  فروری‬‮  2020

میونخ (این این آئی) ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس‘ میں پینل سیشن سے گفتگو میں کہا کہ امریکا، ایران سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتا بلکہ حکومت میں تبدیلیاں چاہتا ہے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے الزام لگایا کہ امریکا کی ایران میں موجودہ حکومت گرانے کی کوشش امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات کی کوششوں میں ناکامی کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے’میونخ سیکیورٹی کانفرنس‘ میں پینل سیشن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دارومدار صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جاپان کے وزیِراعظم اور فرانسیسی صدر کی کوششیں بھی رائیگاں ہوتی نظر آرہی ہیں جنہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ایران کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری حکومت گرنے والی ہے اور وہ گرتی ہوئی حکومت سے مذاکرات نہیں کرنا چاہ رہے لیکن میرا خیال ہے کہ وہ غلط سمجھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران میں شاید صرف حکومت کی تبدیلی ہی نہیں چاہتا بلکہ وہ چاہتا ہے نظام ہی بدل جائے۔ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے امریکا سے مطالبہ بھی کیا کہ امریکا ایران کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرے اور خطے میں اس کے کردار کو بھی سمجھے۔انہوں نے کہا کہ امریکا گزشتہ 41 سالوں سے یہ سب کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن کبھی کامیاب نہیں ہوسکا اس لیے امریکا کو چاہیے کہ وہ خطے میں ایران کی حیثیت کو تسلیم کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…