امریکی تکبر نے مشرق وسطیٰ میں امن تباہ کیا،فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی عالمی معاہدوں کی توہین ہے، چین شدید برہم،دھماکہ خیز اعلان کردیا

9  دسمبر‬‮  2019

رام اللہ (این این آئی) چین نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کی توسیع پسندی اور یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے بالخصوص تاریخی شہر الخلیل میں یہودی بستیوں کے تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ انتہائی خطرناک اور عالمی معاہدوں کی توہین ہے۔

مشرق وسطی کیلئے چین کے خصوصی ایلچی چائی گیون نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک پرانے الخلیل شہر کویہودیانے کے اسرائیلی اقدامات اور توسیع پسندی کی سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے رام اللہ میں چینی سفارت خانے میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ القدس اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر’تشدد‘ کی ایک نئی شکل ہے اور چین اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔امریکا کے اسرائیل کی طرف داری میں اٹھائے گئے حالیہ اقدامات پر بات کرتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی تعلقات کو تباہ کرنے اور عالمی انصاف پر ظلم کے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکہ کے یک طرفہ اور اسرائیل کی طرف داری پرمبنی فیصلوں نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی کوششوں کو شدید نقصان اور صدمے سے دوچار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا فلسطین میں یہودی آباد کاری کی حمایت میں بیان بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔چینی مندوب نے کہا کہ امریکی فیصلے جانب داری، انانیت، گھمنڈ اور تکبر پرمبنی ہیں اور ان فیصلوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ امریکا کی طرف سے اسرائیل میں سفارت خانے کی القدس منتقلی نے امن معاہدوں کو تباہ کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…