بارڈر پر بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر خود کش حملہ کر دیا، متعدد فوجی ہلاک

4  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی مسلح بارڈر فورس کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 5 کو ہلاک کردیا اور پھر اسی بندوق سے خود کشی کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں انڈو تبتی بارڈر پولیس کے کانسٹیبل مسعود الرحمن نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔

واضح رہے کہ یہ وسطی ریاست طویل عرصے سے بائیں بازو کی شورش زدہ ہے۔آئی ٹی بی پی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 7 اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار دی۔علاوہ ازیں دو زخمیوں کو ریاستی دارالحکومت رائے پور منتقل کردیا گیا۔معدنیات سے مالا مال چھتیس گڑھ بھارت کی انتہائی غریب ریاستوں میں شامل ہے جہاں ماؤنواز باغی کئی دہائیوں سے زمین اور وسائل پر اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں۔1960 کی دہائی سے اب تک ہزاروں فوجی، باغی اور دیگر ہلاک ہوچکے ہیں۔ان گروپوں کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے ہزاروں پولیس اور خصوصی کمانڈوز تعینات کیے ہیں۔2016 کے بعد سے اب تک بھارتی فوج میں 300 سے زیادہ خودکشی اور ایک دوسرے کو مارنے کے واقعات پیش آچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے مشیران، ہیلپ لائنز کی فراہمی اور یہاں تک کہ یوگا جیسے اقدامات اٹھائے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز 4 فوجی ہلاک ہوگئے تھے ان میں سے 3 برفانی تودے اور ایک برفانی طوفان میں ہلاک ہوگیا تھا۔ بھارت کی مسلح بارڈر فورس کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 5 کو ہلاک کردیا اور پھر اسی بندوق سے خود کشی کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں انڈو تبتی بارڈر پولیس کے کانسٹیبل مسعود الرحمن نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔واضح رہے کہ یہ وسطی ریاست طویل عرصے سے بائیں بازو کی شورش زدہ ہے۔آئی ٹی بی پی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 7 اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار دی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…