موڈیز نے بھارتی معیشت کی ریٹنگ منفی کر دی،ملک کے خسارے اور قرضوں میں اضافہ،بھارتی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اُڑان

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

نیویارک/اسلام آباد(آن لائن) معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے بھارتی معیشت کی ریٹنگ منفی کر دی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت کا درجہ پہلے مستحکم تھا لیکن اب اس کی سمت درست نہیں۔موڈیز کے مطابق بھارتی اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے

اور اس کی معاشی سمت ملک کے خسارے اور قرضوں میں اضافہ کرے گی۔ حکومتی  پالیسیوں کے سبب آنے والے دنوں میں بھارتی معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بھارت کا شمار تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے تاہم موڈیز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کی معاشی ریٹنگ میں کوء َی فرق نہیں پڑا۔رواں برس اپریل اور جون کے درمیان بھارت اپنی معیشت میں صرف پانچ فیصد اضافہ کر سکا جو پانچ سال کی کم ترین شرح ہے۔ طلب اور رسد میں فرق کے سبب بھی معیشت کی ریٹنگ میں کمی ہوئی ہے۔موڈیز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح  8.5 پر پہنچ چکی ہے اور حالات جلد ٹھیک ہونے کا کوئی امکان نہیں۔عالمی ادارے کی رپورٹ کے بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر برے اثرات پڑے ہیں جب کہ ایک ڈالر کی قیمت بھی بڑھ کر 71.31 بھارتی روپے ہو گئی ہے۔ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے بھارتی معیشت کی ریٹنگ منفی کر دی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت کا درجہ پہلے مستحکم تھا لیکن اب اس کی سمت درست نہیں۔موڈیز کے مطابق بھارتی اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی معاشی سمت ملک کے خسارے اور قرضوں میں اضافہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…