پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

کرتار پور راہداری سے سکھ برادری میں خوشی کی لہر ،بھارتی شہر جالندھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار ،وجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

بہار، اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا، یوں ایک سال کی قلیل مدت میں پاکستان نے دنیا بھر کی سکھ برادری کو کرتاپور راہداری کا تحفہ دے دیا۔

کرتارپور راہداری کھلنے پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بھارتی شہر جالندھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار آگئی، وجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔یاد رہے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔14 مارچ کو اٹاری کے مقام پر پاکستان اور بھارت کے وفود کی سطح پر پہلے مذاکرات ہوئے اور 14 جولائی کو کرتار پور راہداری کے حوا لے سے واہگہ کے مقام پر اجلاس ہوا، دونوں ممالک کی ٹیکنیکل ٹیموں میں تین سے زائد ملاقاتیں ہوئیں اور انفراسٹرکچر پر اتفاق کیا گیا۔30 ستمبر کو پاکستان نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی لیکن فی یاتری 20 ڈالرز فیس کے معاملے پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔ 21 اکتوبر کو بھارت نے پاکستان کی شرط مان لی اور 24 اکتوبر کو معاہدے کی تاریخ طے پا گئی۔پاکستان میں کرتارپور راہداری کا افتتاح دس نومبر کو ہو رہا ہے اور ٹوئٹر پر حکومتِ پاکستان کے سرکاری اکائونٹ سے اس سلسلے میں چار نومبر کو ایک نغمہ جاری کیا گیا جسے افتتاحی تقریب کا سرکاری نغمہ قرار دیا گیا ہے۔چار منٹ طویل اس نغمے میں 37ویں سیکنڈ پر ایک پوسٹر دکھائی دیتا ہے جس پر خالصتانی رہنماں جرنیل سنگھ بھنڈراں والا، میجر جنرل صاحب سنگھ اور امریک سنگھ خالصہ کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…