مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی اعزازدینے کافیصلہ،اگر آپ کے اقتصادی معاہدے آپ کو کشمیروں کیلئے بولنے سے روکتے ہیں تو کم از کم۔۔! برطانوی رکن پارلیمنٹ کا امارات کے ولی عہد کو خط،کھری کھری سنادیں

20  اگست‬‮  2019

لندن (این این آئی)برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزازدینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔بریڈ فورڈ سے منتخب برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے خط امارات کے ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نہ صرف اپنے حلقے میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں بلکہ خود ایک کشمیری کی حیثیت سے آپ کی حکومت کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دینے پر مایوس ہیں۔انہوں نے لکھا کہ مودی نے 15دن سے کشمیر کو مکمل لاک ڈاون کررکھا ہے

اور ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور رابطوں کے دیگر ذرائع بند کرکے دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کردیا ہے۔ناز شاہ نے اپنے خط میں کشمیر میں 38 ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی، حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور پیلٹ گنوں کے ذریعے سیاسی کارکنوں کے زخمی ہونے کا بھی ذکر کیا ہے۔ناز شاہ نے دو صفحات پر مشتمل اپنے خط کے آخر لکھا ہے کہ اگر آپ کے اقتصادی معاہدے آپ کو کشمیروں کے لیے کھڑے ہونے یا بولنے سے روکتے ہیں تو کم از کم آپ متحدہ عرب امارات کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے اس معاملے پر خاموش رہیں اور دل میں وزیراعظم نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کریں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…