عرب ممالک میں ایران اور اس کی ملیشیاؤں کو قبول نہیں کرتے : سعودی عرب

30  مارچ‬‮  2019

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے وزیرخارجہ ابراہیم العساف نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک عرب دنیا میں ایران اور اس کی حامی ملیشیاؤں کی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔ ایرانی بیلسٹک میزائل علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ یمن میں جاری خون خرابے کا ذمہ دار ایران ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے تیونس میں عرب سربراہ اجلاس سے خطاب میں

ابراہیم العساف نے کہا کہ سعودی عرب یمن، شام اور لیبیا میں اقوام متحدہ کی جانب سے جاری امن مساعی کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب شام کی خود مختاری، سالیمت اور وحدت کا حامی ہے۔شام میں اسد رجیم اور اپوزیشن کے درمیان بامقصد مذاکرات کے ذریعے سیاسی عل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب شام کی تمام اپوزیشن قوتوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور مل کر شامی رجیم کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرنے کا حامی ہے۔شام کے مقبوضہ وادی گولان پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کے امریکی اعلان پر بات کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی گولان شام کا حصہ ہے۔ اس پر اسرائیل کی اجارہ دارہ قبول نہیں۔ سعودی عرب نے مقبوضہ بیت المقدس اور گولان کی چوٹیوں کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلانات کو مسترد کر دیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں وسط مارچ کو دو مساجد میں دہشت گردی کی کارروائی میں نمازیوں کی شہادت کو عالم اسلام کے لیے سنگین المیہ قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…