عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی کوششیں ناکام،چین نے مسعود اظہرسے متعلق اپنے واضح اور اٹل موقف کا اعلان کردیا

21  مارچ‬‮  2019

بیجنگ ( آن لائن)چین ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسعود اظہر سے متعلق ہمارا موقف واضح اور اٹل ہے ،پاک بھارت کشیدگی پر دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں ، پاک چین کے وزرائے خارجہ سطح کی سٹرٹیجک مذاکرات آ ج ہوں گے جس میں خطے میں کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔

ترجمان وزارت خارجہ چین کینگ شوانگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے چین تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔  انہوں نے کہا کہ مولانا مسعود اظہر سمیت دیگر معاملات پر پاکستان اور بھارت سے قریبی رابطے رکھیں گے۔ چین پاک بھارت کا ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے امن اور استحکام کے لئے دو طرفہ مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے اور چین دونوں ممالک کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے پر پاکستانی اقدام کو سراہتے ہیں ۔ اس سے دونوں ممالک کے مابین تناؤ میں کمی کے لئے مدد ملے گی۔ ہمیں اْمید ہے کہ پاکستان اوربھارت اپنے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ چین نے بھارت کو کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔بھارت میں تعینات چینی سفیر لوو زاہوئی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قراردار کو آخری لمحے میں ویٹو کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…