ملک ہدف بنا ہوا ہے، مظاہروں کا مطلب تخریب کاری نہیں : سوڈانی صدر

4  جنوری‬‮  2019

خرطوم(این این آئی)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے باور کرایا ہے کہ ان کے ملک کو خود پر عائد پابندیوں کے سبب 21 برس سے اقتصادی جنگ کا سامنا ہے۔ مظاہروں کا مطلب تخریب کاری، آگ لگانا اور بربادی نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے خطاب میں

انہوں نے کہا کہ سوڈان نے ڈالروں کے بدلے اپنی خود مختاری اور عزت نفس کو بیچنے سے انکار کر دیا۔ سوڈانی صدر کے مطابق حالیہ بحران سے راتوں رات نہیں نکلا جا سکے گا مگر ہم باہر آنے کا راستہ جانتے ہیں۔البشیر نے اپنے ملک کو بنا کسی جواز دہشت گردی کی فہرستوں میں شامل کیے جانے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اپنے بہت سے وسائل سے محروم ہو چکا ہے اور اب بھی بہت سی طاقتوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔البشیر نے زور دے کر کہا کہ سوڈان کے عوام ایک اچھی زندگی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ رواں ماہ کے دوران اجرتوں کو مطلوبہ ادنی حد تک بڑھانے کے حوالے سے پروگرام کو نافذ العمل کیا جائے گا۔سوڈانی صدر کے مطابق ملک میں مختلف طبقات کے لیے مزید گھر بنانے کے سلسلے میں منصوبے وضع کیے جا رہے ہیں۔اپنے خطاب کے اختتام پر عمر البشیر نے ملک میں کام کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…