امریکہ نے تین مراحل میں ایران کو ختم کرنے کا منصوبہ تشکیل دے دیا، ایرانی وزارت خارجہ نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

27  جون‬‮  2018

تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے معاون خصوصی اور مشیر علی خرم نے کہا ہے کہ امریکا نے تین مراحل میں ایران کو ختم کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے، سخت اقتصادی پابندیاں، تیل برائے خوراک کے پروگرام پر مجبور کرنا اور معاشی طور پر دیوالیہ کر کے فوجی طاقت کا استعمال کرنا تین مراحل ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے معاون خصوصی اور مشیر علی خرم نے کہا ہے کہ امریکا نے تین مراحل میں ایران کو ختم کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے، سخت اقتصادی پابندیاں، تیل برائے خوراک کے پروگرام پر مجبور کرنا اور معاشی طور پر دیوالیہ کر کے فوجی طاقت کا استعمال کرنا تین مراحل ہیں۔علی خرم کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو ختم کرنے کے لیے تین مراحل پر مشتمل پلان تیار کیا ہے۔ امریکا ایران پر سخت ترین اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کے بعد ایران کا محاصرہ کرنے اور تیل برائے خوراک کے پروگرام پر مجبورکررہا ہے۔ امریکا ایران کو ماضی کے عراق میں بدلنا چاہتا ہے اور تیسرے مرحلے میں ایران کومعاشی طور پر دیوالیہ کرنے کے بعد فوجی طاقت کے استعمال کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔اوپیک سے ایران کی تیل کی برآمدات کو نکال دینے کے فوری منفی اثرات سامنے آئے اور ہمیں مشرق کی سمت مڑنا پڑا۔خیال رہے کہ سعودی عرب اور روس نے اوپیک میں تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک ملین بیرل اضافے سے اتفاق کیا ہے جس پر ایران کو سخت پریشانی لاحق ہے۔ تیل کی عالمی پیداوار میں یہ صرف ایک فی صد اضافہ ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…