سعودی عرب سے اختلافات،قطر کا یہودیوں سے مل کر انتہائی خطرناک منصوبے کا انکشاف قطر نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کا دفاع کرنے والے صیہونی گروپ کو کتنے لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا؟

27  جون‬‮  2018

تل ابیب(آئی این پی)قطر نے صیہونی گروپ کی مدد کے لئے 14.5لاکھ ڈالر عطیہ کئے ہیں، مذکورہ صیہونی گروپ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کا دفاع کرتا ہے، عطیے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ اپنے اختلاف کے معاملے میں امریکا میں یہودی قیادت اور دیگر حلقوں کو دوحہ کے ساتھ ملانے کے واسطے لابنگ کرنا تھی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی روز نامے کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کے انگریزی روز نامہ نے انکشاف کیا ہے کہ قطر نے صیہونی گروپ کی مدد کے لئے

14.5لاکھ ڈالر عطیہ کئے ہیں، مذکورہ صیہونی گروپ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کا دفاع کرتا ہے، عطیے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ اپنے اختلاف کے معاملے میں امریکا میں یہودی قیادت اور دیگر حلقوں کو دوحہ کے ساتھ ملانے کے واسطے لابنگ کرنا تھی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں ایک انگریزی روزنامے نے انکشاف کیا ہے کہ قطر نے امریکا میں کام کرنے والے ایک امریکی صہیونی گروپ کی سپورٹ کے لیے خطیر رقم ادا کی۔ یہ عطیہ ایک ایسے کاروباری شخص کے توسط سے دیا گیا جو اسرائیل کے لیے سپورٹ اور وفاداری کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔اسرائیلی اخبار “دی ٹائمز آف اسرائیل” کے مطابق قطر کی جانب سے سپورٹ کی مد میں مذکورہ رقم (Zionist Organization of America) کو دی گئی جس کو مخفف (ZOA) ہے۔ یہ امریکا میں اسرائیل کو سپورٹ کرنے والی نمایاں ترین تنظیموں میں سے ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیلی قبضے کا دفاع بھی کرتی ہے۔قطر کے مفاد میں صہیونی تنظیم کو اس رقم کی ادائیگی کرنے والا ثالثی جوزف اللحام ہے جو اسرائیل کا ہمنوا ایک معروف امریکی تاجر ہے۔اللحام کے مطابق دائیں بازو کے اس صہیونی گروپ کے لیے ادا کی جانے والی رقم قطر کی جانب سے عطیے کا ایک حصہ ہے جس کا مجموعی حجم 14.5 لاکھ ڈالر ہے۔اخبار کے مطابق امریکی تاجر نے انکشاف کیا کہ قطر کے اس عطیے کا مقصد

سعودی عرب کے ساتھ اپنے اختلاف کے معاملے میں امریکا میں یہودی قیادت اور دیگر حلقوں کو دوحہ کے ساتھ ملانے کے واسطے لابنگ کرنا تھی۔ادھر مالی سپورٹ حاصل کرنے والی صہیونی تنظیم کے سربراہ مورٹن کلائن نے یہ اشارہ دینے کی کوشش کی کہ ان کے علم میں نہیں تھا کہ اس رقم کا ذریعہ قطر ہے۔ کلائن نے دعوی کیا کہ اگر اس امر کی تصدیق ہو گئی کہ یہ عطیہ قطر کی جانب سے تھا تو وہ اس رقم کو واپس لوٹا دیں گے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…