ایران نے ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو پوری دنیا کا غصہ اس پر انڈیل دیا جائیگا، امریکہ

24  جون‬‮  2018

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کو ایٹمی طاقت بننے کی کوشش سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ایران ہمیں اپنے خلاف طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کرے، ایران نے ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو پوری دنیا کا غصہ اس پر انڈیل دیا جائیگا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری آرزو ہے کہ ایران ہمیں اپنے

خلاف طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کرے۔ اگر ایران نے ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو اہل ایران کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا ہوگی کہ پوری دنیا کا غصہ ان پر انڈیل دیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے ایٹمی ایندھن کی افزودگی میں اضافے کے حوالے سے کوئی بھی اقدام کیاتو عالمی برادری سے اس پر انہیں کوئی پذیرائی نہیں ملے گی اور بالاخر ہمیں انتہائی اقدام کرنا پڑیگا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایران کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…