امریکا کا ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا مقصدمحض ایران سے محاذ آرائی کیساتھ دمشق حکومت میں تبدیلی کی خواہش ہے،روس

31  مئی‬‮  2018

ماسکو(آئی این پی)روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا کا ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا مقصدمحض ایران سے محاذ آرائی کے ساتھ دمشق حکومت میں تبدیلی کی خواہش ہے،امریکی خارجہ پالیسی ہمیشہ بدلتی رہتی ہے اور بیشتر مواقع پر اس میں تضاد واضح ہوتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے سے نکل کر ایران کے ساتھ پوری طرح سے محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا۔سرگئی لاوروف نے پریماکوف ریڈینگز نامی بین الاقوامی

اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ جس وقت امریکا ایٹمی معاہدے سے باہر نکلا تھا وہ ایران سے ہر طرح کی محاذ آرائی کرنا چاہتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سے جو محاذ آرائی چاہتا تھا اس میں شام میں دمشق حکومت کی تبدیلی بھی شامل تھی ۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ماسکو چاہتاہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی ایسی بنائے جس کے بارے میں کچھ کہا جاسکے اورجس پر کچھ بھروسہ کیا جاسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی ہمیشہ بدلتی رہتی ہے اور بیشتر مواقع پر اس میں تضاد پایا جاتا ہے ۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…