ایسا ملک جو تیل کی دولت سے مالا مال لیکن وہاں کے بچے صرف کچرا چننے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ خون خرابہ کررہے ہیں، یہ کون سا ملک ہے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

17  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے بہت سے ممالک ایسے ہیں جن کو قدرت نے زیر زمین بے بہا خزانوں سے نواز رکھا ہے مگر ان ممالک میں سے کئی ممالک ایسے ہیں جو اپنی سرزمین میں چھپے ان خزانوں کے باوجود اپنی عوام کی زندگی بدلنے میں ناکام ہیں۔آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ لاطینی امریکہ کا ملک وینزویلا ایسے ہی ممالک میں شامل ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے

تیل جیسی قیمتی دولت سے نواز رکھا ہے مگر اس ملک کا یہ حال ہے کہ اس ملک کے بچے کچرے سے کھانا حاصل کرنے کیلئے گینگ بنا کر دوسرے گینگوں کے خلاف برسرپیکار ہیں ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تقریباََ ہر روز ہی ان بچوں کے گینگوں کے درمیان کچرے سے کھانا حاصل کرنے کی جنگ میں خونی مناظر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وینزویلا کی معیشت کی یہ حالت ہے کہ یہ بچے کھانے کیلئے ایک دوسرے کا خون بہارہے ہیں۔ بدقسمت بچے کھانے پینے کی اشیاءکچرے سے ڈھونڈتے ہیں اور ان کے درمیان صبح شام اسی کچرے پر لڑائی ہوتی ہے۔ یہ لڑائی بعض اوقات خونی رنگ اختیار کرجاتی ہے اور بچے چھریوں اور چاقوؤں سے ایک دوسرے پر حملے کرتے ہیں۔ ’میامی ہیرالڈ‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کراکس کی گلیوں میں اس طرح کے درجنوں گینگ دیکھے جاسکتے ہیں۔ایک ایسے ہی گینگ کا نام چاکاؤ ہے جس کی سربراہ 16 سالہ لڑکی للیانہ ہے۔ اس کے گینگ میں 15 بچے ہیں جن میں سے سب سے کم عمر ایک بچی ہے جس کی عمر صرف 10 سال ہے۔ اس گینگ کے ہر رکن کے پاس ڈنڈا، چاقو یا ایسا ہی کوئی اور ہتھیار ہے۔ جب یہ کچرے کی تلاش میں نکلتے ہیں تو اپنے ہتھیار ساتھ لے کر جاتے ہیں کیونکہ کسی بھی وقت انہیں مخالف گینگ کے حملے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں اس طرح کے درجنوں گینگ ہیں جن کے درمیان آئے روز

خونی لڑائیاں ہوتی ہیں۔ ان خوفناک لڑائیوں کا واحد مقصد کچرے میں ملنے والے کھانے کو دوسرے گینگ سے بچانا ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے ان بچوں کو اپنے گھروں میں اتنا کھانا بھی نہیں ملتا جتنا ریستورانوں اور ہوٹلوں کے کچرے سے مل سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سڑکوں پر راتیں گزارنے والے ان بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…