لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ میں کوریا کی شراکت داری،معاہدے پر دستخط

26  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ میں کوریا کی شراکت داری یونیسکو اور کورین انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کے درمیان یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں فنڈز ٹرسٹ معاہدے پر دستخط کیئے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیسکو کی جانب سے محترمہ آڈرے اضولے، ڈائریکٹر جنرل اور کوریا کی جانب سے کورین سفیر و یونیسکو کے مستقل بندوب جناب لی بیونگ ہیون نے اس معاہدے پر دستخط کیئے۔ معاہدے کی دستخطی تقریب میں معین الحق سفیر پاکستان بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت ریپبلک آف کوریا لڑکیو ں میں قومی صلاحیتوں کی تعمیر اورتعلیم کے حصول کیلئے پنجاب اور گلگت بلتستان میں ملالہ فنڈ کے تحت 3.4 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے لڑکیوں کی تعلیم کے حصول کیلئے پاکستان کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں 10 ملین ڈالر سے ملالہ فنڈ 2012 میں قائم کیا گیا تھا۔یہ ایک ملٹی ڈونر اکاونٹ ہے جو لڑکیوں کی بہتری اورجنسی امتیاز کے بغیر پاکستان میں جاری تعلیمی منصوبوں کو بڑھانے کیلئے دیگر 8 ممالک جن میں مصر، نائیجریا، تنزانیہ، نیپال، موزامیک، کمبوڈیا، موریطانیہ اور ویت نام بھی شامل ہیں۔ پاکستان اس پروگرام کی کامیاب نمائش کیلئے پر عزم عہدکرتاتھا کہ لڑکیوں کی بہتر تعلیم کیلئے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔پاکستان کوریا کی طرف سے ملالہ فنڈ میں فیاضیانہ شراکت کو فروغ دینے پر کورین حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔ پاکستان یونیسکو اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں جنسی عدم توازن کو روکنے اور تعلیمی نظریات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دیگر تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…