سعودی عرب میں حج و عمرہ کیلئے جانے والے زائرین کی بڑی پریشانی ختم ،شاندار سہولت فراہم ،دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا

25  مارچ‬‮  2018

مکہ مکرمہ (سی پی پی ) سعودی عرب میں گمشدہ زائرین ، معتمرین و حجاج کی سہولت کیلئے مکاتب کی تعداد 6 ہو گئی۔ سعودی ذرائع کے مطابق گمشدہ زائرین ، معتمرین و حجاج کی سہولت کیلئے سعودی حکومت کی طرف سے وزارۃ الحج اور عمرہ کے مکاتب بنائے گئے ہیں۔احباب مکہ گروپ کے نگران محمد سعد اعوان نے کہا ہے کہ ان مکاتب کی تعداد اس وقت تک 6 ہے ان میں سے 3 کام کر رہے ہیں۔

باقی آئندہ ماہ سے فعال ہو جائیں گے۔موجودہ مکاتب جن میں سے ایک مکتب مسفلہ کبری کے ساتھ فندق فلسطین کے سامنے، دوسرا باب عبد العزیز سے نکلتے ہی بائیں جانب عزیزیہ کی طرف جاتے ہوئے دائیں طرف فندق میریڈین کے بعد فندق جواد التاج کے نیچے واقع ہے۔ تیسرا مکتب غزہ کبری کے نیچے موجود ہے جو 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔ مکتب نمبر 6 کبری غزہ کے نیچے ،مکتب نمبر 4 بجوار فندق مریدان طریق داِری الاول، مکتب نمبر 2 بجوار فندق فلسطین شارع ابراھیم خلیل پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ حجاج اکثر ضعیف العمر ہوتے ہیں اور گاؤں دیہات سے آئے تقریبا 70 فیصد لوگ غیر تعلیم یافتہ اور اپنی علاقائی زبان کے علاوہ دوسری زبان نہیں بول سکتے، نہ سمجھنے کے سبب ہوٹل کا راستہ بھول جاتے ہیں۔ ان میں اکثریت جلد سے جلد عمرہ ادا کرنے کی کوشش میں ہوٹل کے کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی کمرے میں ہی چھوڑ جاتی ہے جوعمرے کی ادائیگی سے واپسی پر پریشانی کا سبب بنتی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…