اسرائیل کی جانب سے متنازعہ علاقے میں لبنان کا تیل چوری کرنے کا انکشاف

2  فروری‬‮  2018

بیروت(این این آئی)لبنان کے صدر میشیل عون نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری سرحد پر متنازعہ علاقے میں آئل اینڈ گیس زون کے حوالے سے اسرائیلی دعوؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے بیروت سفارتی راستے استعمال کر رہا ہے۔اس سے قبل اسرائیل نے لبنان کی جانب سے سمندری زون میں تیل اور گیس کی دریافت کے لیے اعلان کردہ ٹینڈر کو انتہائی اشتعال انگیز قرار دیا تھا، اسرائیل نے کہاہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کا اس میں

شریک ہونا غلطی کے مترادف ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی وزیراعظم سعد حریری سے ملاقات کے بعد صدر میشیل عون نے اپنی ٹوئیٹ میں حریری کے حوالے سے بتایا کہ لبنان کی تیل کی دولت کے حوالے سے ہمیں ایک بڑے دشمن کا سامنا ہے اس سلسلے میں لبنان کھلے اور واضح اقدامات کرے گا۔عون کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے ان دعوؤں اور پروپیگنڈے سے سفارتی طریقے سے نمٹنے کے واسطے لبنان متحرک ہو گیا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ لبنان ہر طریقے سے اپنی اراضی کی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کا حق رکھتا ہے۔لبنانی ایوان صدارت کے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر مزید بتایا گیا کہ میشیل عون لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ برے کے ساتھ اس امر پر متفق ہو گئے ہیں کہ آئندہ منگل کے روز ایک اجلاس میں مذکورہ صورت حال میں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئیں گے۔لبنان نے ممکنہ طور پر تیل اور گیس رکھنے والے زون کو دس قطعوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ ان میں قطعہ نمبر 9 لبنان اور اسرائیل کے بیچ متنازع علاقے کے مقابل واقع ہے۔ اس متنازع علاقے کا رقبہ 860 مربع کلومیٹر ہے اور یہاں دریافت کی کوئی کارروائی شامل نہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…