ٹرمپ کے ساتھ تعلقات: ’پورن سٹار کو خاموشی کے لیے ایک لاکھ ڈالر دیے گئے‘حیرت انگیز انکشافات

14  جنوری‬‮  2018

نیویارک ( آن لائن )امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے ایک سابق پورن سٹار کو ٹرمپ کے ساتھ مبینہ جنسی تعلق کے بارے میں خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ ڈالر دیے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی صدارتی انتخاب سے ایک ماہ قبل ادا کی گئی۔ یہ وہ وقت تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے ان پر تنقید کی جا رہی تھی اور وہ ان الزامات کی تردید کر رہے تھے۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نے یہ رقم پورن سٹار سٹیفنی کلفرڈ، جن کا فلمی نام سٹورمی ڈینیئلز ہے، کو اس وقت دی تھی جب وہ اس مبینہ ملاقات کو منظر عام پر لانے والی تھیں۔ایک اور امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ کوہن نے اس ملاقات کی تردید کی ہے تاہم انھوں نے رقم کی ادائیگی کا ذکر نہیں کیا۔دوسری جانب پورن سٹار سٹیفنی نے بھی خاموش رہنے کے لیے رقم ملنے کی تردید کی ہے۔میڈیا کے مطابق یہ مبینہ ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب ٹرمپ کی اپنی تیسری بیوی ملانیا سے شادی ہوئے ایک سال ہو گیا تھا اور وہ حاملہ تھیں۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ رقم سٹیفنی کو اس وقت دی گئی جب وہ اکتوبر 2016 میں اے بی سی ٹی وی چینل کے پروگرام ’گْڈ مارننگ امریکہ‘ اور آن لائن رسالے ’سلیٹ‘ کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں بتانے کے حوالے سے بات چیت کر رہی تھیں۔’سلیٹ گروپ‘ کے ایڈیٹر ان چیف جیکب ویزبرگ نے جمعہ کو کہا کہ اگست اور اکتوبر 2016 میں سٹیفنی کے ساتھ کئی انٹرویوز کیے جن میں انھوں نے بتایا کہ ان کی ٹرمپ کے ساتھ پہلی بار ملاقات سلیبرٹی گولف ٹورنامنٹ میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ان کی ٹرمپ کے ساتھ افیئر بھی چلا۔جیکب کا کہنا ہے کہ ان انٹرویوز میں سٹیفنی نے کہا کہ مائیکل کوہن نے ان کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دینے کی پیشکش کی اگر وہ اس افیئر کے بارے میں بات نہ کریں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…