پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان دوشیزہ ’’شربت گلا ‘‘تو آپ کو یاد ہی ہوگی جسے نیشنل جیوگرافک میگزین نےمونا لیزا قرار دیا تھا، آج کہاں اور کس حال میں ہے؟ جان کر دنگ رہ جائینگے

18  دسمبر‬‮  2017

کابل (آئی این پی)شہرہ آفاق جریدے نیشنل جیوگرافک کے سرورق سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی شربتی آنکھوں والی افغانستان کی مونا لیزا (شربت گلا) کو آخر کار گھر مل ہی گیا۔پیر کو غیر ملکی خبررسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شربت گلا کو گھر ملنے کی تفصیل سے پہلے تھوڑا ماضی کی طرف پلٹتے ہیں۔ سن 1985 میں رسالے کے سرورق پر ایک 12 سال کی

افغان پناہ گزین لڑکی کی تصویر شائع ہوئی۔ لڑکی کی غیر معمولی شربتی آنکھوں نے اسے دنیا بھر میں مشہور کر دیا۔افغانستان پر سویت حملے کے دوران چھ سال کی عمر میں باپ سے محروم ہونے والی افغان لڑکی اپنی دادی کے ساتھ خوراک اور پناہ کی تلاش میں پاکستان آئی جہاں ناصرباغ کے افغان مہاجر کیمپ میں فوٹوگرافر اسٹیو میک کری کی نظر اس پر پڑی اور یوں افغان لڑکی دنیا بھر میں افغان مونالیزا کے نام سے مشہور ہوگئی۔اب بات کرتے ہیں شربت گلا کو گھرملنے کی۔امریکی نشریاتی ادارے نے نیشنل جیوگرافک کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شربت گلا کو افغان حکومت کی جانب سے کابل میں 3000 گز کا گھر دیا گیا ہے، جس کی تزئین و آرائش بھی شربت گلا کی مرضی اور پسند کے مطابق کی گئی ہے۔افغانستان کی وزارت اطلاعات کے ترجمان نجیب ننگیال کا کہنا ہے کہ یہ گھر افغان حکومت کا 45 سالہ شربت گلا کو تحفہ ہے۔ انہیں 700 ڈالر ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا جو ان کے علاج معالجے اور روز مرہ اخراجات میں کام آئے گا۔افغان حکام نے ایک تقریب میں گھر کی چابیاں شربت گلا کے حوالے کیں۔ شربت گلا نیشنل جیوگرافک سے شہرت ملنے کے بعد پھر گمنامی کی دھول میں غائب ہوگئیں۔ فوٹوگرافر میک کری نے شربت گلا کو تلاش کرنے کی وقفے وقفے سے کوششیں کیں۔نیشنل جیوگرافک کی ایک ٹیم نے سن دو ہزار کے عشرے میں

شربت گلا کو افغانستان کے کسی گائوں میں ڈھونڈ نکالا۔ لیکن پھر وہ غائب ہوگئیں۔طویل عرصے بعد 2016 میں شربت گلا کا نام ایک بار پھر میڈیا اور خبروں کی زینت بنا اور وجہ تھی شربت گلا کی گرفتاری۔ شربت گلا کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا تھا۔جعلی شناختی کارڈ اور پاکستان میں غیرقانونی قیام پر شربت گلا کو 14 سال قید اور 5000 ڈالر جرمانے

کی سزا سنائی گئی۔ چار بچوں کو پال پوس کربڑا کرنے والی شربت گلا اس وقت ہیپا ٹائٹس سی کی مریض تھیں۔ کچھ سال قبل شربت گلا کے شوہر کا بھی ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔دو ہفتے قید میں گزارنے کے بعد شربت گلا کو رہا کر دیا گیا تھا اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ افغانستان واپس لوٹ گئیں۔واپسی کے موقع پر شربت گلا نے فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو میں اپنے

جذبات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں تو میں صرف پیدا ہوئی، پاکستان میرا وطن تھا۔ میں نے پاکستان کو ہمیشہ اپنا ملک سمجھا ہے۔ لیکن، اب واپس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔شربت گلا کی واپسی پر افغان صدر اشرف غنی نے ان کو خوش آمدید کہا تھا اور شربت گلا کے بچوں کو حکومت کی طرف سے تعلیم اور صحت کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…