نیویارک میں دھماکہ کرنیوالا شخص کس ملک کا شہری نکلا خود کش دھماکہ کرنے سے پہلے کیا کیا،جانئے

12  دسمبر‬‮  2017

ڈھاکہ/نیویارک(این این آئی)امریکی شہر نیویارک کے مین ہیٹن کے علاقے میں نیویارک پورٹ اتھارٹی کے بس ٹرمینل پر حملہ کرنے والابنگلہ دیشی شہری نکلا،میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس نے بتایاکہ 27 سالہ اس مشتبہ خود کش بمبار کی پہچان عقائد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کمشنر جیمز اونیل کا کہنا تھا کہ اس نے قدرے کم تکنیکی دھماکہ خیز آلہ جسم کے ساتھ باندھ رکھا تھا۔ جس سے اس نے ارادتاً دھماکا کیا۔خود کش حملہ آور

کو جھلسنے کے علاوہ دوسرے زخم بھی آئے ہیں اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ مشتبہ شخص عقائد اللہ کا تعلق بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ سے ہے اور وہ اپنے والدین اور بہن بھائیوں گے ساتھ سنہ 2011 میں پناہ گزین ویزے پر امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے اسلامی ممالک میں بنگلہ دیش شامل نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایا کے عقائد اللہ اس پالیسی کے تحت امریکہ میں داخل ہوئے جس میں خاندانی بنیادوں پر پناہ گزینوں کو آنے دیا جاتا تھا۔عقائد اللہ بروکلین میں رہنے کے بعد مستقل امریکی شہری بن گئے تھے۔ بنگلہ دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے آخری مرتبہ 8 ستمبر کو ملک کا دورہ کیا تھا۔امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا عقائد اللہ دولتِ اسلامیہ سے متاثر تھے لیکن ان کا اس گروہ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔نیویارک میں ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن نے بتایا کہ عقائد اللہ کے پاس سنہ 2012 سے لے کر 2015 کا ٹیکسی ڈرائیور کا لائسنس تھا۔انھوں نے نیویارک کی پیلی ٹیکسی یا اوبر نہیں چلائی۔بنگلہ دیش کی پولیس کا کہنا تھا کہ ان کا بنگلہ دیش میں بھی کوئی پولیس ریکارڈ نہیں ہے

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…