سعودی عدالت نے مطلقہ اور اولاد کیلئے کار سمیت نان نفقہ کا فیصلہ سنادیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2017

ریاض(این این آئی)سعودی عدالت نے مقامی شہری کو اپنی مطلقہ اور اولا د کے نان نفقہ کی مد میں تقریباً ساڑھے 4 لاکھ ریال ادا کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطلقہ نے دعویٰ دائر کرکے اولاد اور اپنے نان نفقہ کا مطالبہ کیا تھا۔ کئی برس سے نان نفقہ دینے سے گریز کررہا تھا۔

قصیم ریجن کے دارالحکومت بریدہ کی عدالت کے جج نے مطلقہ اور اولاد کیلئے نان نفقہ کا فیصلہ جاری کرکے موثر بہ ماضی کردیا۔ اسے 2 لاکھ 70 ہزار ریال کی رقم گزشتہ مہینوں کے نان نفقہ کی مد میں دینے کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں جج نے یہ فیصلہ بھی دیا کہ وہ اپنے ہر بیٹے کو ماہانہ ایک ہزار ریال نفقہ کی مد میں ادا کرے۔ جج نے اولاد کی رہائش کیلئے فلیٹ کا کرایہ بھی اسے ادا کرنے کاپابند بنایا۔جج نے کہا کہ سالانہ 30 ہزار ریال کرایہ ادا کرے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ ریال کار کی مد میں دینے کی بھی ہدایت جاری کی۔ مجموعی رقم 4 لاکھ 45 ہزار ریال بن گئی ۔ جج نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے 5 دن کی مہلت دے دی۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ مملکت سے سفر نہیں کرسکے گا۔ ای گورنمنٹ خدمات سے محروم کردیا جائے گا اور آخر میں ساما کے توسط سے مذکورہ رقم اس کی آمدنی سے حاصل کرلی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…