کلبھوشن یادیو کا عالمی عدالت میں مقدمہ جیتنے کیلئے بھارت نے انوکھی چال چل دی

12  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد/دی ہیگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جہاں پاکستان عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی تیاری کر رہا ہے وہیں ایک بھارتی جج آئی سی جے بینچ میں مستقل عہدہ حاصل کرنے کیلئے انتخابات کی دوڑ میں شامل ہوگئے اور برطانوی جج کے ساتھ الیکشن کے آخری مرحلے میں مقابلہ ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی جے میں ہونے والی نئی پیشرفت سے آگاہ ذرائع نے نام نہ ظاہرکرنے کی درخواست پر بتایا کہ آئی سی جے کی

بینچ کا حصہ بننے کے لیے بھارتی جج دلویر بھنداری نے برطانوی جج سر کرسٹوفر گرین ووڈ کے مابین ووٹنگ ہوئی جس میں دونوں امیدواروں کے حق میں برابر ووٹ آئے۔عالمی عدالت انصاف میں ہر تین سال بعد مقدمات کی سماعت کے لیے 15 رکنی بینچ تشکیل دیا جاتا ہے جس میں اراکین کی تعداد کو مکمل کرنے کے لیے انتخابات کروائے جاتے ہیں اور ان انتخابات میں کامیاب ہونے والا امیدوار آئندہ 9 سال کے لیے بینچ کا حصہ بنتا ہے۔آئی سی جے میں مقدمات سننے کے لیے 15 رکنی بینچ میں ہر 3 سال بعد 5 ججز کا انتخاب کیا جاتا ہے جو آئندہ 9 سال کے لیے جج منتخب کر لیے جاتے ہیں۔آئندہ 9 برس کے لیے پانچ ججز میں سے 4 ججز کا انتخاب کیا جا چکا ہے جن کا تعلق برازیل، لبنان، فرانس اور صومالیہ سے ہے تاہم پانچویں جج کے انتخاب کے دوران بھارتی جج دلویر بھنداری اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جج سر کرسٹوفر گرین ووڈ کے درمیان مقابلہ ٹائی ہوگیا۔عالمی عدالتِ انصاف کے قوانین کے تحت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 97 جبکہ سیکیورٹی کونسل سے 8 ووٹ لینے والا شخص مقدمات سننے والے بینچ کا حصہ بننے کا اہل ہوجاتا ہے۔برطانوی جج گرین ووڈ کی عمر 60 برس ہے انہوں نے برطانیہ میں وکالت پڑھانے والے اسکول میں بحیثیت پروفیسر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں جبکہ دلویر بھنداری کا تعلق بھارت سے ہے

اور وہ بھارتی سپریم کورٹ سے 27 اپریل 2012 میں ریٹائرڈ ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے آئی سی جے کے لیے منتخب ہوئے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ایک افسر سے جب آئی سی جے میں ہونے والے انتخابات پر بات کی گئی تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پربتایا کہ پاکستان کو اس پیشرفت کے بارے میں علم ہے اور کلبھوشن کیس کی آئندہ سماعت پر بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو معاملے پر درخواست بھارت نے ضرور دائر کی ہے مگر یہ مقدمہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگلی سماعت کے لیے اپنی قانونی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس پر عملدرآمد آئندہ چند دنوں میں شروع کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستانی حکومت نے گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیش کش بھی کی اور اس ضمن میں دفتر خارجہ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھارتی ہائی کمیشن کو ارسال کردیا گیا ہے۔واضح رہے تھے کہ کبلھوشن کیس کی رواں برس 18 مئی کو ہونے والی سماعت پر آئی سی جے نے پھانسی کی سزا موخر کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا، وزارتِ خارجہ نے آئی سی جے کو آگاہ کیا تھا کہ پھانسی روکنے سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے پیس پیلیس میں قائم عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو 13 دستمبر 2017 تک کی بھارتی درخواست کے خلاف جواب داخل کرنے کی آخری تاریخ دی تھی، کیس کی حتمی سماعت ممکنہ طور پر جنوری 2018 میں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…