سعودی خواتین اپنی موت کے بعد کس بات سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں، سعودی عرب میں نئی بحث چھڑ گئی!!

30  اکتوبر‬‮  2017

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ماؤں نے اپنی زندگی میں اپنی غیر ملکی اولاد کو میسر سہولتوں سے اپنی وفات کے بعد محرومی کے خوف نے تشویش اور بے چینی میں مبتلا کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری موت کے بعد نہیں معلوم سعودی عرب میں مقیم ہماری اولاد کا کیا ہوگا۔سعودی صحافی خاتون غادہ العلی نے اس حوالے سے غیر ملکیوں کی سعودی ماؤں کے تاثرات دریافت کر کے سوشل میڈیا پر جاری کر دیئے۔ غادہ العلی نے ٹویٹر

کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک سوال تحریر کیاتھا۔ ” سعودی ماں کی وفات کے بعد اس کی غیر ملکی اولاد کا انجام کیا ہو گا؟”اس سوال نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ دل کو چھونے والے المناک واقعات نے سوشل میڈیا کے شائقین کو غمزدہ کر دیا۔ ا م خالد نے انتہائی درد کے ساتھ تحریر کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری غیر ملکی اولاد غیر ملکی کارکن میں تبدیل ہو جائے گی۔ کفیل تلاش کرنے کیلئے ہاتھ پیر مارتے گی ۔ تمام رعایتوں سے محروم کر دی جائے گی۔ بیدخلی کی تلوار سر پر لٹک جائے گی ۔ میں یہ سوچ کر انتہائی تشویش میں مبتلا ہوں۔ پتہ نہیں میرے بچوں کا کیا ہوگا۔ میں اصلی سعودی خاتون ہوں۔ مجھے اپنے وطن میں اپنی اولاد کے وقار کے تحفظ کا حق اسلام، قانون اور انسانیت نے دیا ہے۔ام خالد نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے اپیل کی کہ ہمیں اللہ تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے پھر سعودی ویژن 2030اور باعزم رہنما محمدبن سلمان سے المیہ حل کرانے کی امید ہے۔ ام براءنے کہا کہ ما ںہی اولاد کی دنیا ہوتی ہے۔ اگر سعودی خواتین کی اولاد وطن سے محروم کر دی گئی تو ان کا سہارا کون بنے گا؟ فاطمہ عبداللہ نے کہا کہ سعودی ماؤں کی غیر ملکی اولاد بے رحم بھنور میں پھنسی ہوئی ہے۔ شادیہ الغامدی نے کہا کہ ماں کے مرنے کے بعد اولاد کو لاچار بنا دینا۔ کہا ںکی انسانیت ہے؟شہریت ریاست کے انتظامی نظم سے کہیں زیادہ انسانی ضرورت ہے۔ ایک سعودی ماں

کی بیٹی نے تحریر کیا کہ جس غیر ملکی اولاد کی مائیں وفات پا چکی ہیں۔ وہ کفیل کی تلاش میں تجھ مجھ کی خوشامد کر رہے ہیں۔ اسی طرح کے تاثرات کا اظہار دیگر سعودی ماؤں اور ممتا سے محروم غیر ملکی اولاد نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…