سعودی حکمرانوں کی برطانوی عہدیداروں پر مہربانیاں،تحفے تحائف میں کیا کچھ دے ڈالا؟حیرت انگیزتفصیلات سامنے آگئیں

6  جون‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی  حکمران اپنی شاہ خرجیوں کے ساتھ ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے دنیابھرمیں مشہورہیں ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹوپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ جوکہ سعودی عرب کے بہترین دوست ہیں جس کی وجہ سے کنزرویٹوپارٹی کے ان ارکان پارلیمنٹ کوقیمتی تحائف، مفت فضائی سفر کی سہولت اور بیش بہا مشاورتی فیسیں سعودی عرب کی جانب سے ادا کی جارہی ہیں۔

ایک معروف ویب سائیٹ نے اس حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں اورسعودی حکومت کی طرف سے ان ارکان پارلیمنٹ پرکی گئی مہربانیوں کے اعدادوشمارسامنے لائے ہیں ۔اس ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق کنزرویٹوپارٹی جوکہ برطانیہ کی حکمران جماعت بھی ہے اس کے ارکان پرسعودی یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کرنے پرنوازشات کی بارش ہورہی ہے ۔ لیبرپارٹی کے رہنما جرمی کوربن نے اس حوالے سے کہاہے کہ برطانوی حکومت کے سعودی عرب کے ساتھ حد سے بڑھتے ہوئے تعلقات کے نتیجے میں حالیہ سالوں میں سعودی عرب کو بے پناہ اسلحہ فروخت کیا گیا ۔ برطانوی حکومت نے یمن کی جنگ کا آغاز ہونے کے بعد سے اب تک سعودی عرب کو 3.3 ارب پاؤنڈ ( تقریباً 4 کھرب 2 ارب پاکستانی روپے) کے ہتھیار فروخت کئے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے معاملات میں سعودی عرب پر تنقید بھی نہیں کی گئی ہے ۔ سعودی عرب سے تحائف لینے والوں میں سابقہ وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ بھی شامل ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر سعودی سفیر سے 1950پاؤنڈ (تقریباً اڑھائی لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کی گھڑی تحفے کے طور پر موصول کی۔ اسی طرح رکن پارلیمنٹ شارلٹ لیزلی نے 500پاؤنڈ (تقریباً 64 ہزار پاکستانی روپے) کی فوڈ باسکٹ وصول کی۔ حکمران جماعت کے ارکان پارلیمنٹ نے سفر، رہائش اور کھانے کی صورت

میں 2888 پاؤنڈ (تقریباً پونے چار لاکھ پاکستانی روپے) کی رقوم وصول کیں۔ برطانوی رجسٹر آف فنانشل انٹرسٹ کے مطابق تقریباً 18 ارکان پارلیمنٹ نے سعودی دورے کئے اور بیش قیمت تحائف وصول کئے۔ کنزرویٹو پارٹی کے رکن رحمان چشتی کنگ فیصل سنٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز کیلئے مشیر کے طور پر کام کرتے رہے ہیںاوان کو ماہانہ دو ہزار پاؤنڈ (تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپے) دیے گئے۔سعودی حکومت کے یہ تحائف دراصل برطانوی رہنماؤں کو اپنے حق میں لابنگ کیلئے مائل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیںاورکامیاب لابنگ کی وجہ سے یہ تحائف دیئے جارہے ہیں ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خصوصاً یمن کی جنگ کے بارے میں سعودی موقف کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے اسی طرح کی کوششیں امریکہ میں بھی جاری ہیںاورکئ ارکان کانگریس کوبھی اسی طرح تحائف دیئے جارہے ہیں تاہم ان کے نام ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…