لندن دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری خطرناک تنظیم نے قبول کرلی 

5  جون‬‮  2017

لندن/دمشق(آئی این پی )شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے ہفتے کی شب برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔داعش کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان شدت پسند تنظیم کی خبر رساں ایجنسی عمق کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کیا گیا۔ہفتے کو ہونے والے حملے میں تین شدت پسندوں نے ایک مسافر وین

لندن برج پر چلنے والے راہ گیروں پر چڑھا دی تھی جس کیبعد حملہ آوروں نے نزدیک واقع ایک بازار اور ریستورانوں میں موجود درجنوں افراد کو چاقووں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا۔بعد ازاں تینوں حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں مارے گئے۔ برطانیہ میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دہشت گردی کی یہ تیسری بڑی واردات ہے جو عام انتخابات سے چند روز قبل ہوئی ہے۔برطانیہ کی وزیرِداخلہ امبر رڈ نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا تھا کہ پولیس کا خیال ہے کہ تینوں حملہ آوروں نے دہشت گردی کی کارروائی اپنے طور پر کی اور انہیں کسی تنظیم یا دیگر افراد کی مددحاصل نہیں تھی۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ہونے والے حملے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ پولیس نے اتوار کو لندن کے مشرقی علاقے سے 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیرِاعظم تھریسا مے کوٹیلی فون کرکے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیش کش کی ہے۔امریکہ کے محکمہ برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ برطانوی حکام سے مکمل رابطے میں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام کو لندن حملے کے تناظر میں امریکہ میں کسی ممکنہ دہشت گردی کی کوئی قابلِ بھروسا اطلاع نہیں ملی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…