’’سی پیک، ون بیلـٹ ون روڈ نے بھارت کی چیخیں نکال دیں‘‘

15  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ون بیلـٹ ون روڈ منصوبے پر بھارت کی چیخیں نکل گئیں، چین اور پاکستان کو نیچا دکھانے کی پے درپے کوششوں میں ناکامی پر بھارتی میڈیا پاگل ہو گیا، چین میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر ہونیوالی دو روزہ کانفرنس پر امریکہ نیپال اور بنگلہ دیش

جیسے حمایتی ممالک کی شرکت نے بھارتی حکومت کی نیندیں اڑا دیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی زی نیوز نے ون بیلـٹ ون روڈ منصوبے پر روایتی بھارتی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہوئے اسے بھارت کے خلاف سازش اور سی پیک پر اعتراضات کا طوفان اٹھا دیا ہے۔ زی نیوز کی ایک رپورٹ میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو بھارت کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس منصوبے سے چین دنیا کی اہم بندرگاہوں اور ممالک تک رسائی میں کامیاب ہو جائے گا جس سے اس کی عالمی منظر نامے میں اہمیت انتہائی بڑھ سکتی ہے، چین بحیرہ ہند میں بھی اپنی موجودگی کا گاہے بگاہے احساس دلا رہا ہے جبکہ سری لنکا اور مالدیپ میں اپنے سٹریٹجک ٹھکانے قائم کر چکا ہے اور اب ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں امریکہ، بنگلہ دیش، نیپال کی شمولیت اسے عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اثر پذیری دے سکتی ہے۔ بھارٹی ٹی وی رپورٹ میں سی پیک پر بھی روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارتی حکومت کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہے اور اسے کسی بھی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ پر کڑی تنقید کی گئی اور ون روڈ ون بیلٹ منصوبے کو شی جن پنگ میلہ اور شو قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…