28ویں عرب سربراہ کانفرنس اختتام پذیر ،ایران کیخلاف متفقہ اعلان کردیاگیا

30  مارچ‬‮  2017

عمان (آئی این پی)ایران کے زیر قبضہ جزائرپر متحدہ عرب امارات کی ملکیت کے حق کی حمایت کردی گئی۔28ویں عرب کانفرنس اردن میں اختتام پذیرہوگئی ۔جس کے اختتام پر عرب لیگ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کر شدید مذمت جبکہ سربراہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ قابض عرب علاقے چھوڑنے پراسرائیل سے تجدیدتعلقات پر غور کیا جاسکے گا،

اسلام فوبیا کے بڑھتے رجحان پر اظہار تشویش کیا گیا اور ایران کے زیر قبضہ جزائرپرمتحدہ عرب امارات کی ملکیت کے حق کی حمایت کی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا ردن میں 28ویں عرب سربراہ کانفرنس اجلاس ہوا جس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا ۔عرب سربراہان نے یمن میں صدر ہادی کی آئینی حکومت کی حمایت پر اتفاق رائے کیا ہے۔ اعلامیے میں شامی بحران کاعسکری طاقت کے بجائے سیاسی حل پر زوردیا اور فلسطینی عوام کی بھرپور مدد کے عہد کا اعادہ بھی کیا گیا۔فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت، ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی غاصبانہ کارروائیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔عرب سربراہان نے لیبیابحران کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی زیرسرپرستی مذاکرات کامطالبہ کیا گیا۔ عراقی سرزمین کی خودمختاری وسا لمیت کی حمایت پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔عوام کے حقوق کی حمایت، ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی غاصبانہ کارروائیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔عرب سربراہان نے لیبیابحران کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی زیرسرپرستی مذاکرات کامطالبہ کیا گیا۔ سعودی خارجہ عادل الجبرکا کہنا ہے کہ آیندہ عرب سربراہی کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا۔۔سعودی عرب میں ہونے والی آئندہ عرب سربراہ کانفرنس کی تاریخ کاحتمی اعلان بعدمیں کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…