متحدہ عرب امارات میں نئے قوانین کا نفاذ ،خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سزاؤں کا اعلان کردیاگیا

25  مارچ‬‮  2017

ابوظہبی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات نے نئے ٹریفک قوانین کا نفاذ کر دیا جن پر پابندی نہ کرنیوالوں کو بھاری جرمانے اور سزاں کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت نے حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے

نئے قوانین نافذ کر دئے ہیں جس کے مطابق دس سال سے کم عمر بچوں کو گاڑی کی سامنے والی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت نہ ہوگی ، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر مسافروں کو جرمانہ کیا جائے گا ، چار سال سے کم عمر بچوں کو مخصوص سیٹ پر بٹھایا جائے گا۔اب دس اور اس سے زائد عمر والے بچے گاڑی کی سامنے والی سیٹ پر بیٹھ سکتے ہیں لیکن ان کا قد تقریبا 145 سینٹی میٹر لمبا ہونا چاہئے ، اس سے قبل دس سال عمر والے بچوں کو گاڑی کی سامنے والی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی ، خلاف ورزی کرنیوالے کو چار بلیک پوائنٹس کیساتھ 400 درہم جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا تھا۔نئے قوانین کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے کو 200 کی بجائے 3000 درہم جرمانہ جبکہ چار بلیک پوائنٹس کی بجائے 24 بلیک پوائنٹس دیئے جائیں گے اور گاڑی کو سات دن کی بجائے ایک ماہ کے لئے بند کر دیا جائے گا ، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر اب ڈرائیور کیساتھ مسافروں کو بھی سزاں کا سامنا کرنا پڑے گا۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…