بھارت کی تمام دفاعی ضرورت پوری کریں گے،امریکا

  جمعرات‬‮ 9 فروری‬‮ 2017  |  23:20

نیویارک(این این آئی)امریکا نے بھارت کی تمام دفاعی ضروریات پورے کرنیکاعہد اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کو روکنے کے لئے بھارت کے دفاعی امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے بھارتی ہم منصب منوہر پاریکر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت کی تمام دفاعی ضروریات اور تجارت کے ساتھ ساتھ باالخصوص دفاعی امور پر تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ انتظامیہ کے عہدے سنبھالنے


کے بعد انڈٰیا اور امریکہ کے درمیان یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہیں ۔

موضوعات:

loading...