مسلمانوں کی لاشوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ اسرائیل نے مسلمانوں کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

2  جنوری‬‮  2017

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی حکومت نے کہاہے کہ اسرائیلیوں پر حملوں کے دوران شہید ہوجانیوالے حماس کے مجاہدین کی لاشوں کو ان کے خاندانوں کو واپس نہیں کیا جائے گا بلکہ اسرائیلی حکومت ان کی تدفین خود کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے یہ فیصلہ فلسطینی گروہ حماس کی جانب ایک اسرائیلی فوجی کی طنزیہ سالگرہ کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق سیاسی سکیورٹی کابینہ نے مجاہدین حملوں کے دوران حماس کے جہادیوں کی لاشوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے حوالے سے بحث کی اور فیصلہ کیا کہ وہ انھیں واپس کرنے کے بجائے انھیں دفن کردیں گے۔
تدفین کے منصوبے کی وضاحت نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا کہ اسی اجلاس میں سنہ 2014 کی غزہ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی باقیات حاصل کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی اور غزہ میں لاپتہ ہونے والے دو اسرائیلی شہریوں پر بات کی گئی جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ حماس کے قبضے میں ہیں۔
ادھرحماس کے ترجمان فوزی برہم نے اس فیصلے کے بارے میں اپنے ردعمل میں بتایا کہ یہ اسرائیل کے مظالم اور بربریت پر مبنی قبضے کا ثبوت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں سے مثبت نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…