اسلام دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب! کتنے سالوں میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا؟

20  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے تمام مذاہب کے مقابلے میں اسلام سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور چند دہائیوں بعد یہ عیسائیت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔یہ بات ورلڈ اکنامک فورم نے پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے حوالے سے بتائی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2070 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔تحقیق میں 2010 میں دنیا کے مذاہب کے ماننے والوں کی تعداد دی گئی ہے اور 2050 تک اس میں اضافے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے جس کا چارٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں اور اسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اگلے 35 سال میں اسلام کے پیرو کاروں کی تعداد میں ایک ارب 16 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوگا جبکہ عیسائیت کو ماننے والوں کی تعداد 74 کروڑ 97 لاکھ تک ہی بڑھ سکے گی۔اسی طرح 2050 تک کسی مذہب کو نہ ماننے والوں کی تعداد میں کمی آئے گی جو 2010 میں دنیا کی مجموعی آبادی کے 16.4 فیصد بنتی ہے تاہم 2050 میں یہ 13.2 فیصد تک کم ہوجائے گی۔
580775563dd0aتحقیق میں بتایا گیا کہ 2050 میں اگرچہ دنیا کی مجموعی آبادی کا ایک تہائی حصہ عیسائیت کو ماننے والوں پر مشتمل ہوگا تاہم سب سے زیادہ تیزی سے مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ بلند شرح پیدائش اور نوجوان افراد کی تعداد میں اضافہ ہے۔تین دہائیوں کے دوران چین اور جاپان میں شرح پیدائش میں کمی کے نتیجے میں بدھ مت ماننے والوں کی تعداد میں 14 لاکھ 90 ہزار کی کمی آئے گی، جبکہ یہودیوں کی تعداد میں 22 لاکھ 30 ہزار افراد کا اضافہ ہوگا۔دیگر چھوٹے مذاہب کے پیروکاروں کی آبادی بھی 33 لاکھ تک بڑھ جائے گی۔ایسے افراد جو خدا کو تو مانتے ہیں مگر کسی مذہب سے جڑے ہوئے نہیں ان کی تعداد میں نو کروڑ 91 لاکھ نوے ہزار تک اضافہ ہوسکتا ہے، ہندومت کے ماننے والوں کی تعداد 35 کروڑ سے زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔تحقیق کے مطابق 2010 میں 34 فیصد مسلمانوں کی عمر 15 سال سے کم تھی، 60 فیصد 15 سے 59 سال کے درمیان جبکہ 7 فیصد ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے تھے، جبکہ 30 فیصد ہندو پندرہ سال سے کم عمر تھے جبکہ عیسائیت میں اس عمر کے افراد کی تعداد 27 فیصد تھی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…