’’عشاق تیاری کر لیں ‘‘ مدینہ منورہ میں اہم کام کی تیاریاں ۔۔۔ آپ بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں 

14  اکتوبر‬‮  2016

خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز نے مدینہ منورہ میں واقع 14قدیم اور تاریخی مساجد کی تزئین و آرائش کا حکم دیا ہے ۔ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلطان بن سلمان نے اس مقصد کے لئے ایک فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ اس نیک کام میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنا حصہ ڈال سکیں۔
دوسری جانب سعودی محکمہ پاسپورٹ نے دوسرے ملکوں سے آنے والے تمام حاجیوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ویزے کی معیادختم ہونے سے پہلے سعودی عرب سے واپس چلے جائیں ورنہ انہیں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی حاجی کو مکہ مکرمہ‘مدینہ منورہ اور جدہ سے باہر جانے اور مملکت کے کسی بھی حصے میں کوئی ملازمت یا کام کرنے کی اجازت نہیں ۔ اپنے ویزے کی میعاد سے زیادہ سعودی عرب میں قیام کرنے والے حاجیوں کو پچاس ہزار ریال تک جرمانہ ‘چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزاد ی جائے گی ۔ تمام سعودی شہریوں اور وہاں قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بھی خبر دار کیا گیا ہے کہ ویزے کی میعاد سے زیادہ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والوں کو رہائش‘ٹرانسپورٹ ‘ملازمت یا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مدد کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور چھ ماہ قید کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی سزا بھی دی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…