کس اہم ترین ملک نے پاکستان سے100 طیارے طلب کر لئے؟ بھارت پر سوگ طاری

6  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ)پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔ بھارت میں سوگ طاری۔ ترکی میں حالیہ فوجی بغاوت کے بعد ترک قیادت کی جانب سے پاکستان کو بڑی تعداد میں سپر مشاق طیارے خریدنے کا آرڈر دے دیا گیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان ترکی کو 100 مشاق طیارے فراہم کرے گا۔اس سلسلے میں معاہدے کی تیاری آخری مراحل میں ہے اوراس پرجلد ہی دستخط ہونے والے ہیں۔وزیراعظم نے اس معاہدے میں گہری دلچسپی لی ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار کی ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان اس معاہدے سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور پاکستان کو بہت بڑا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کیلئے بھی یہ کامیابی باعث افتخار ہے۔اس سے قبل فلیٹ ٹینکر کی تیاری دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی اہم مثال ہے۔ کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح اگست میں کیا گیا تھا۔ یہ ٹینکر ترکی کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی اہم ترین شخصیات نے شرکت کی تھی۔ آگسٹا آبدوزوں کی وسط مدتی اپ گریڈیشن کیلئے ترکی کی کمپنی اور وزارت دفاعی پیداوار کے درمیان معاہدے پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں۔ یہ معاہدہ پاک بحریہ کی موجودہ آبدوزوں کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور دونوں ملکوں کے دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔واضح رہے کہ مشاق طیاروں کی اتنی بڑی تعداد میں کسی بھی ملک کو فراہمی پاکستان کیلئے پہلا موقع ہے۔ واضح رہے کہ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے مطابق کامرہ میں سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے جارہے ہیں۔ ہم اپنی ضروریات کا 80 فیصد مقامی سطح پر تیار کر رہے ہیں جب کہ 20 فیصد باہر سے درآمد کرتے ہیں۔ ترکی کے ساتھ مشاق طیارے کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی برآمد کے حوالے سے بھی 8 ممالک سے بات چیت جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…