شادی سے فرار، دلہن 20 کلومیٹر سے گھسیٹ کر دلہا کو واپس لے آئی

  بدھ‬‮ 24 مئی‬‮‬‮ 2023  |  14:45

بریلی(این این آئی)بھارت میں شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہونے والے دلہا کو دلہن واپس پکڑ کر لے آئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی شہر میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دلہن اور تمام مہمان پہنچ گئے لیکن دلہا غائب تھا۔ کافی دیر انتظار کے بعد دلہا سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بہانا بنا دیا۔دلہن کے فون کرنے پر دلہا نے کہا کہ وہ دوسرے شہر اپنی ماں کو لینے جا رہا ہے۔ دلہن یہ سنتے ہی وقت ضائع کیے بغیر دلہا کے پیچھے پہنچی جو بس میں بیٹھ کر فرار ہو رہا تھا۔دلہن 20 کلومیٹر دور سے دلہا کو گھیسٹتی ہوئی تقریب میں لائی جہاں شادی کی رسومات انجام پائیں۔دلہا اور دلہن کی ڈیڑھ برس سے دوستی تھی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎