’میری بیٹی کو اس کام کی ہمیشہ اجازت ہوگی‘ سعودی عرب میں شادی سے چند منٹ پہلے لڑکی کے باپ کی ایسی شرط کہ دولہا شادی ہی چھوڑ کر چلا گیا، وہ شرط کیا تھی؟جان کر دنگ رہ جائینگے

13  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کی طرف سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل چکی ہےلیکن اس کے مخالف سعودی مردوں کو شاید یہ فیصلہ قبول کرنے میں وقت لگے ۔گزشتہ دنوں ایسا ہی ایک واقعہ منظر عام پر آیا جس میں سعودی نوجوان نے عین نکاح کے وقت شادی سے انکار کر دیا اور بارات چھوڑ کر ہال سے چلا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک دلہن کے والد نے 40ہزار ریال مہر اور دلہن کی شادی کے بعد ملازمت جاری رکھنے سمیت کئی شرائط شادی کیلئے رکھیں جنہیں دولہا نے قبول کر لیا لیکن نکاح کے موقع پر اس نے

نئی شرط عائد کر دی کہ جب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا تو اس کی بیٹی کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور گاڑی رکھنے کی اجازت ہو گی جس پرد ولہا نے فوری طور پر ان کی یہ شرط مسترد کر دی اور بارات کو وہیں چھوڑ کر اکیلا شادی ہال سے نکل گیا۔ واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے چند ہفتے قبل خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا تاریخی فرمان جاری کیا ہے جس پر جون 2018ءسے عملدرآمد شروع ہو جائے گا اور پھر خواتین ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گی اور اپنے نام پر گاڑی رکھ سکیں گی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…