پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

2030 تک کتنے لاکھ پاکستانی بچے موٹاپے کا شکار ہو جائینگے؟چونکا دینے والی رپورٹ جاری

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چائلڈہوڈ اوبیسیٹی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان 2030 تک دنیا میں سب سے زیادہ موٹاپے کا شکار بچوں والے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔ورلڈ اوبیسٹی فائونڈیشن کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2030 تک 54 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030 تک 5 سے 9 سال کی عمر کے 10 اعشاریہ 8 فیصد بچے جبکہ 10 سے 19 سال کی عمر کے 7 اعشاریہ 4 فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا

بھر میں موٹاپے کا شکار بچوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے۔ ورلڈ اوبیسیٹی فیڈریشن کے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دہائی میں یہ تعداد ڈھائی کروڑ تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لائف اسٹائل میں تبدیلی کی وجہ سے اس کا خطرہ زیادہ ہے کیونکہ وہاں جنک فوڈ کی جارحانہ مارکیٹنگ بھی اس پر گہرا اثر ڈالے گی۔رپورٹ میں اس بات کی پیشگوئی کی گئی ہے کہ جن ممالک میں 10 لاکھ سے زائد بچے اسکول کی عمر اور نوجوانی میں موٹاپے کا شکار ہیں ان ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر نواں ہے، اس لسٹ میں چین، بھارت اور امریکا سرفہرست ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…